چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات کے تحت نیشنل انفارمیشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین سرکردہ اشاروں کے مطابق اکتوبر میں، چین میں نیو انفراسٹرکچر، ابھرتی ہوئی صنعتوں سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوتا رہا جبکہ ملکی کنزیومر مارکیٹ کی قوت مسلسل بڑھتی رہی۔
اکتوبر میں،ملک بھر میں تعمیراتی مشینری آپریٹنگ ریٹ میں سال بہ سال 0.7 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو کہ مسلسل دو ماہ سے سالانہ اور ماہانہ دونوں بنیادوں پرمثبت نمو ہے اور تعمیراتی منصوبوں کی رفتار میں تیزی کو ظاہر کرتا ہے۔ "چھ نیٹ ورکس" جیسے بڑے منصوبوں میں تیزی دیکھی گئی، جن میں کمپیوٹنگ پاور اور ڈیٹا سے متعلق نئی بنیادی تنصیبات کے منصوبوں کے لیے بولی کی رقم میں سال بہ سال 45.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ مصنوعی ذہانت سمیت جدید شعبوں میں سرمایہ کاری میں سال بہ سال تین گنا سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ کنزیومر مارکیٹ مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اکتوبر میں، مختلف کھپت کی ادائیگیوں کی کل مالیت میں سال بہ سال 2.6 فیصد کا اضافہ ہوا، اور آف لائن خرچ کی سرگرمی کے اشاریے میں سال بہ سال 1.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔



