• صفحہ اول>>کاروبار

    شین زن کی اختراعات نے ایشیا-  پیسیفک کے لیے نئے امکانات تخلیق کر دیے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-11-16

    16نومبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کا شہر شین زن گزشتہ چار دہائیوں میں جدت کا مرکز بن گیا ہے۔ 2014 میں یہاں ملک کا ایسا پہلا، نیشنل انڈیپنڈنٹ انوویشن ڈیمونسٹریشن زون قائم ہوا جو پورے شہر کا احاطہ کرتا ہے اور "انوویشن کیپٹل" کا ٹائٹل اس شہر کی پہچان بن چکا ہے۔

    21 اکتوبر 2026۔ صوبہ گوانگ دونگ کے شہر شین زن کی لونگ گانگ ڈسٹرکٹ میں، دنیا کے پہلے روبوٹ 6 ایس اسٹور کے باہر روبوٹ پرفارم کر رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ یانگ چھیان)

    21 اکتوبر 2026۔ صوبہ گوانگ دونگ کے شہر شین زن کی لونگ گانگ ڈسٹرکٹ میں، دنیا کے پہلے روبوٹ 6 ایس اسٹور کے باہر روبوٹ پرفارم کر رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ یانگ چھیان)

    18 اور 19 نومبر کو ایشیا-پیسیفک اقتصادی تعاون (اپیک) کے رہنماؤں کا 33واں اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ "مشترکہ خوشحالی کے لیے ایشیا پیسیفک برادری کی تعمیر" کے موضوع کے تحت منعقد ہونے والے اس اجلاس میں کھلے پن، جدت اور تعاون کو تین ترجیحی شعبے قرار دیا گیا ہے۔

    چینی صدر شی جن پھنگ نے گزشتہ سال اپیک رہنماؤں کے 32ویں اجلاس کے دوسرے مرحلے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ معیشتوں کو چاہیے کہ وہ نئی ٹیکنالوجیز سے بھرپور فائدہ اٹھا کر اپنی ترقی کو تقویت دیں، ڈیجیٹل، ذہین اور سبز ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور نئی معیاری پیداواری قوتوں کی نشو نما اور فروغ کا عمل تیز کریں۔

    صوبہ گوانگ دونگ کے شہر شین زن کے فوتھیان سب وے اسٹیشن پر زیرِ زمین شٹل کا سفر مکمل کرنے کے بعد، خودکار گاڑیاں بنانے والی کمپنی Neolix کی بغیر ڈرائیور والی ترسیلی گاڑیاں سامان پہنچانے کے لیے روانہ ہو رہی ہیں۔ (تصویر بشکریہ: انٹی گریٹڈ میڈیا سینٹر لونگ گانگ ڈسٹرکٹ)

    صوبہ گوانگ دونگ کے شہر شین زن کے فوتھیان سب وے اسٹیشن پر زیرِ زمین شٹل کا سفر مکمل کرنے کے بعد، خودکار گاڑیاں بنانے والی کمپنی Neolix کی بغیر ڈرائیور والی ترسیلی گاڑیاں سامان پہنچانے کے لیے روانہ ہو رہی ہیں۔ (تصویر بشکریہ: انٹی گریٹڈ میڈیا سینٹر لونگ گانگ ڈسٹرکٹ)

    شین زن کی جدت محض دعووں تک محدود نہیں، بلکہ سڑکوں پر بھی نمایاں ہے۔ خودکار گاڑیاں بنانے والی کمپنی Neolix کی بغیر ڈرائیور والی ترسیلی گاڑیاں کمپنی کے تیار کردہ مصنوعی ذہانت کے ماڈل اور لیول 4 خود مختار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کے ذریعے کام کرتی ہیں۔ یہ اب ایکسپریس پارسل کے علاوہ منجمد خوراک، خردہ مصنوعات اور ادویات بھی پہنچا رہی ہیں۔ نیولکس شین زن آپریشنز کے سربراہ چھین شوئے لین نے پیپلز ڈیلی آن لائن کو بتایا کہ کمپنی کا بیڑا 20 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں 30 ہزار سے زائد گاڑیوں پر مشتمل ہے اور اس نے لاجسٹکس کی مجموعی لاگت 30 سے 50 فیصد تک کم کر دی ہے۔

    اس کامیابی کے پیچھے شین زن کا ذہین، متصل گاڑیوں کا جامع ماحولیاتی نظام ہے، جو قانون سازی، استعمال، الگورتھم اور مینوفیکچرنگ کا احاطہ کرتا ہے۔ 2022 میں شین زن، چین کا پہلا شہر بن گیا جس نے ان گاڑیوں کے انتظام و انصرام کے لیے قانون منظور کیا۔ اس اقدام نے شہر کو نئی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کی آزمائش کا مرکز بنا دیا۔

    شین زن میڈیکل اکیڈمی آف ریسرچ اینڈ ٹرانسلیشن کے مشترکہ لیبارٹری پلیٹ فارم میں ایک محقق ڈاکٹروں اور سائنس دانوں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ یانگ چھیان)

    شین زن میڈیکل اکیڈمی آف ریسرچ اینڈ ٹرانسلیشن کے مشترکہ لیبارٹری پلیٹ فارم میں ایک محقق ڈاکٹروں اور سائنس دانوں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ یانگ چھیان)

    ڈسٹرکٹ گوانگ منگ میں، شین زن میڈیکل اکیڈمی آف ریسرچ اینڈ ٹرانسلیشن اور شین زن بے لیبارٹری نے بائیو میڈیکل جدت کا ایسا مشترکہ سلسلہ تشکیل دیا ہے جو بنیادی تحقیق سے تکنیکی کامیابیوں اور پھر طبی استعمال تک پھیلا ہوا ہے۔ ان کے مشترکہ پبلک پلیٹ فارم سیکڑوں اداروں کی خدمت کر چکے ہیں، جب کہ صارفین کی آمدورفت 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان سہولتوں نے تحقیق اور ترقی کے اخراجات کم کرنے میں بھی کردار ادا کیا ہے۔

    حکومت اور شین زن بے لیبارٹری کے زیرِ انتظام مشترکہ بائیو میڈیکل انکیوبیٹر Bay Charm کے آپریشنز مینیجر وو یولون کے مطابق، اس نے گزشتہ تین سال میں 40 سے زیادہ کمپنیوں کی لانچنگ میں مدد فراہم کی۔

    صوبہ گوانگ دونگ کے شہر شین زن کی لونگ گانگ ڈسٹرکٹ میں، دنیا کے پہلے اے آئی 6 ایس اسٹور کا منظر۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ شیو شیانگ لی)

    صوبہ گوانگ دونگ کے شہر شین زن کی لونگ گانگ ڈسٹرکٹ میں، دنیا کے پہلے اے آئی 6 ایس اسٹور کا منظر۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ شیو شیانگ لی)

    شین زن کی ڈسٹرکٹ لونگ گانگ کے روبوٹ بلاک میں دنیا کے اپنی نوعیت کے دو اولین مراکز ہیں: مصنوعی ذہانت کا 6 ایس اسٹور اور روبوٹ 6 ایس اسٹور۔ جولائی 2025 میں مصنوعی ذہانت کا اسٹور شروع ہونے کے بعد یہاں آنے والوں کی اوسط تعداد 500 یومیہ سے تجاوز کر چکی ہے اور ان میں سے 30 فیصد بیرونِ ملک سے آتے ہیں۔ اس بلاک آنے والے غیر ملکیوں کی تعداد 80 ہزار سالانہ سے بڑھ کر 5 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

    غیر ملکی خریداروں کی بڑی تعداد اب اپنی مصنوعات کے تصورات کو عملی شکل دینے کے لیے شین زن کا رخ کرتی ہے۔ اے آئی اسٹور کے سربراہ حوانگ چھیاؤ کے مطابق، شین زن ہارڈویئر مصنوعات کو تیز اور مؤثر طریقے سے مارکیٹ تک پہنچانے والوں کی پہلی پسند ہے۔

    شین زن میں ایکس اسکوائر روبوٹ ٹیکنالوجی (شین زن) کمپنی لمیٹڈ میں ایک روبوٹ کو تربیت دی جا رہی ہے۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ یانگ چھیان)

    شین زن میں ایکس اسکوائر روبوٹ ٹیکنالوجی (شین زن) کمپنی لمیٹڈ میں ایک روبوٹ کو تربیت دی جا رہی ہے۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ یانگ چھیان)

    پلیٹ فارم اور طریقۂ کار ترقی کی بنیاد ضرور ڈالتے ہیں، لیکن اصل پیمانہ یہ ہے کہ کیا کاروبار پھل پھول رہے ہیں؟ اس کامیابی کا انحصار ٹیکنالوجی، مالی وسائل اور افرادی صلاحیت کے باہمی تعاون پر ہے۔

    اپریل میں ایکس اسکوائر روبوٹ ٹیکنالوجی (شین زن) کمپنی لمیٹڈ نے دنیا کا پہلا متحدہ عالمی ماڈل وال-بی متعارف کروایا۔ اس کی گھریلو خدمات کو "اپیک کمیونٹی کو بااختیار بنانے کے لیے ڈیجیٹل اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھانا" کے موضوع پر اعلیٰ سطحی مکالمے میں، ایشیا بحرالکاہل خطے میں ڈیجیٹل اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے بااختیار بنانے کے لیے اپیک کیس کلیکشن کے طور پر منتخب کیا گیا۔

    شین زن کا آن لائن بینک WeBank، اب تک تقریباً 450 ملین صارفین کی خدمت کر چکا ہے اور 8.4 ملین سے زیادہ خردہ، چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کو قرض فراہم کیا گیا ہے۔

    23 اکتوبر 2026۔ شین زن کے چھیان ہائی علاقے میں WeBank کے دفتر کا منظر۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ یانگ چھیان)

    23 اکتوبر 2026۔ شین زن کے چھیان ہائی علاقے میں WeBank کے دفتر کا منظر۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ یانگ چھیان)

    2025 میں شین زن کے تحقیق و ترقی کے اخراجات 245 ارب یوآن، یعنی تقریباً 34 ارب ڈالر رہے۔ آر اینڈ ڈی کی شرح 6.67 فیصد رہی، جو چینی شہروں میں سب سے زیادہ ہے۔ وائپو کے عالمی اختراعی اشاریے میں شین زن - ہانگ کانگ – گوانگ جو پر مشتمل کلسٹر سرفہرست رہا۔

    شین زن کے اختراعی نظام نے ہواوے، زیڈ ٹی ای، ٹینسینٹ، بی وائی ڈی اور ڈی جے آئی جیسی کمپنیوں کو جنم دیا ہے۔ اس نظام کو اب 128 ایسے مراکز اور آزمائشی بیسز کی پشت پناہی حاصل ہے جہاں تصورات کی عملی افادیت جانچی جاتی ہے، جبکہ قومی، صوبائی اور بلدیاتی سطح کے اختراعی پلیٹ فارموں کی تعداد 4,000 سے تجاوز کر چکی ہے۔

    شہر کی برآمدات اب مصنوعات تک محدود نہیں۔ بیرونِ ملک کاروبار پھیلانے والے چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کا سروس ہال تعاون کے ایسے معاہدے طے کروانے میں مدد دیتا ہے جن کی اوسط مالیت 10 ارب یوآن سالانہ، یا لگ بھگ 1.4 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ وی بینک کے ٹیکنالوجی کے شعبے کی ذیلی شاخ نے بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت دار ممالک، بشمول انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور متحدہ عرب امارات، میں 35 سے زائد اداروں کے ساتھ ان کے ڈیجیٹل بینکاری نظام کی بہتری کے لیے کام شروع کیا ہے۔ ادھر لونگ گانگ انرجی ایکو پارک کی کچرے کو توانائی میں بدلنے کی ٹیکنالوجی جنوب مشرقی ایشیا اور قازقستان تک پہنچ چکی ہے۔

    21 اکتوبر 2026۔ شین زن میں، لونگ گانگ انرجی-ایکو پارک کا عملہ، تمام عمل کے ہر مرحلے کی رئیل ٹائم میں نگرانی کر رہا ہے۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ یانگ چھیان)

    21 اکتوبر 2026۔ شین زن میں، لونگ گانگ انرجی-ایکو پارک کا عملہ، تمام عمل کے ہر مرحلے کی رئیل ٹائم میں نگرانی کر رہا ہے۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ یانگ چھیان)

    جدت طرازی، شین زن کا طرہ امتیاز ہونے کے ساتھ ساتھ، ایشیا بحرالکاہل کے ممالک کو چیلنجز پر قابو پانے کی قوت بھی فراہم کرتی ہے اور چین تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر جدت سے فائدہ اٹھانے اور مشترکہ کامیابی کی راہیں کھولنے کے لیے تیار ہے۔

    ویڈیوز

    زبان