• صفحہ اول>>کاروبار

    ایشیا-  پیسیفک کے ساتھ، شین زن کی جانب روانگی

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-11-17

    17نومبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) کسٹمز اور معائنے کے مراحل مکمل ہونے کے بعد ملائیشیا کا ڈوریئن محض دو گھنٹوں میں صوبہ گوانگ دونگ کے شین زن ایئرپورٹ سے صارفین تک پہنچ سکتا ہے۔ ڈرون ڈلیوری اور روبوٹس کے ذریعے صارفین کو فراہم کیے جانے والے نئے تجربات اب شہری زندگی کے معمولات کا حصہ بن رہے ہیں۔

    اس علاقے کے دیگر حصوں میں جکارتہ-باندونگ ہائی سپیڈ ریلوے چین-انڈونیشیا تعاون کے فوائد مقامی آبادیوں تک پہنچا رہی ہے۔ بی وائی ڈی کے تھائی لینڈ پلانٹ میں چینی اور تھائی کارکن، تکنیکی چیلنجز سے نمٹنے اور ترقی کے نئے مواقع بانٹنے کے لیے شانہ بشانہ کام کرتے ہیں۔

    صدر شی جن پھنگ کے مطابق، کھلا پن ایشیا-بحرالکاہل میں تعاون کی بنیاد، جدت، دنیا کی ترقی کو مہمیز دینے والی اہم قوت اور سب کے فائدے پر مبنی تعاون آگے بڑھانے کا درست طریقہ ہے۔ ان کی قیادت میں چین، اعلیٰ معیار کے کھلے پن کے ذریعے ایشیا-بحرالکاہل کے شراکت داروں سے روابط مزید گہرے کر رہا ہے، جب کہ جدت پر مبنی تعاون سے نئے امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔ 2026 میں چین تیسری مرتبہ ایپیک کی میزبانی کرے گا اور شین زن کھلے پن، جدت اور تعاون کے ساتھ خطے کے دوستوں کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہے۔

    ویڈیوز

    زبان