• صفحہ اول>>دنیا

    اسپین اور پرتگال میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے بعد 99 فیصد بحالی کا عمل مکمل ہو گیا ہے

    (CRI)2025-04-30

    مقامی وقت کے مطابق 29 اپریل کو ، اسپین کی پاور گرڈ کمپنی نے کہا کہ ملک بھر میں 99فیصد سے زیادہ بجلی کی سپلائی بحال ہو چکی ہے، لیکن بجلی کی اس کمی کی وجہ کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔ پرتگال کی قومی توانائی گرڈ کمپنی کے اعداد و شمار کے مطابق، پرتگال کے 6.5 ملین گھرانوں میں سے تقریباً 6.2 ملین گھرانوں کو رات کے وقت بجلی بحال ہو گئی، جبکہ 3 لاکھ گھرانوں کو ابھی تک بجلی فراہم نہیں ہو سکی۔ پرتگال اور اسپین میں 28 تاریخ کو بڑے پیمانے پر بجلی کے بریک ڈاؤن کا واقعہ پیش آیا۔ پرتگال کے وزیر اعظم لوئس مونٹینیگرو نے رات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ بجلی کی بڑی کمی "اسپین کی پاور گرڈ میں وولٹیج کے اچانک بڑھنے سے متعلق ہے، لیکن وجہ نامعلوم ہے"۔

    ویڈیوز

    زبان