• صفحہ اول>>ثقافت

    الینا کو بہار کا دعوت نامہ: حیزے کے دلکش پیونیوں کا تجرب

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-04-18

    18 اپریل 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) اپریل کے خوبصورت موسم بہار میں، مشرقی چین کے صوبہ شانڈونگ کے شہر حیزے میں پیونی کھل اٹھے ہیں۔روس سے تعلق رکھنے والی الینا ڈیوڈووا نے روایتی "ہانفو" پہن کر اور پھولوں کا تاج پہنے، شہر کے ساؤژو پیونی گارڈن کا دورہ کیا اور ایک دن کے لیے "پیونی پری" بننے کا انوکھا تجربہ لیا۔

    چینی ثقافت میں پیونی فصاحت اور نفاست کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ حیزے میں پیونی کی کاشت کی 1,400 سال سے زائد تاریخ ہے، اور یہاں پیونی کی 1,300 سے زیادہ اقسام پائی جاتی ہیں۔ شہر سے گزرنے والی عظیم دریائے زرد نے نیچے کے دھارے کے میدانی علاقوں میں معدنی مٹی پھیلا کر اسے انتہائی زرخیز بنا دیا ہے، جس کی وجہ سے حیزے کو "چین کا پیونی دارالحکومت" کا خطاب حاصل ہے۔

    پیونی نہ صرف حیزے میں موسم بہار کے متحرک مناظر لاتے ہیں بلکہ ایک اربوں ڈالر کی مقامی صنعت کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ خوبصورتی کے علاوہ، ان پھولوں کو خوراک، ادویات، تیل کشائی اور حتیٰ کہ کاسمیٹکس اور ثقافتی مصنوعات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

    مزید برآں، حیزے کے پیونی 30 سے زائد ممالک اور خطوں میں برآمد کیے جاتے ہیں۔ یہ چھوٹا سا پھول "گل سعادت" کے طور پر اپنی ساکھ منواتے ہوے نہ صرف مقامی سطح پر مواقع پیدا کر رہا ہے بلکہ عالمی منڈیوں تک بھی اپنی پہچان بنا رہا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان