چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق، پہلی سہ ماہی میں، چین کے نامزد سائز سے بالا انٹرنیٹ اور متعلقہ سروسز فراہم کرنے والے کاروباری اداروں نے انٹرنیٹ کے کاروبار سے 411.8 ارب یوآن کی آمدنی حاصل کی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.4 فیصد زیادہ ہے۔نامزد سائز سے بالا انٹرنیٹ اداروں کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اخراجات میں تیزی آئی ہے،اور اس مد میں ان اداروں نے کل 20.45 ارب یوآن خرچ کیے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.6 فیصد زیادہ ہے، اور یہ شرح جنوری سے فروری تک کے مقابلے میں 1.8 فیصد زیادہ ہے۔