• صفحہ اول>>دنیا

    بھارتی حملے میں 8 پاکستانی ہلاک اور پاکستان نے 3 رافیل سمیت 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے

    (CRI)2025-05-07
    بھارتی حملے میں 8 پاکستانی ہلاک اور پاکستان نے 3 رافیل سمیت 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے

    7 مئی کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی کہ بھارت نے پاکستان میں چھ مقامات پر 24 حملے کیے ، جن میں 8افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے صوبہ پنجاب میں ایک مذہبی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 3 سالہ بچی سمیت 5 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوئے ہیں۔ ایک مذہبی عمارت اور چار مکانات تباہ ہوئے۔اب تک پاکستان 5 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرا چکا ہے جن میں تین رافیل، ایک مگ اور ایک ایس یو 30 شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

    ادھر پاکستان کی وزارت خارجہ نے 7 مئی کو ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فضائیہ نے کھلم کھلا جنگ چھیڑ کر پاکستانی شہریوں پر حملہ کرکے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔ بھارت کی جارحیت کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت شہری جانوں کا ضیاع ہوا ہے اور تجارتی فضائی ٹریفک کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ بھارت کے اقدامات اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین اور بین الریاستی تعلقات کے طے شدہ اصولوں کی صریح خلاف ورزی کرتے ہیں اور پاکستان ان اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل 51 اور بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنی پسند کے وقت اور جگہ پر مناسب جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ اس وقت اسلام آباد سمیت پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 7 تاریخ کو ملک بھر میں تمام اسکول اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے اور وزیر اعظم شہباز شریف قومی سلامتی کونسل (این ایس سی) کا اجلاس طلب کریں گے۔

    ویڈیوز

    زبان