• صفحہ اول>>دنیا

    بات چیت کے ذریعے بھارت کے ساتھ مسائل  کے حل  کی  امید  ہے  ،وزیراعظم  پاکستان

    (CRI)2025-05-12

    10 مئی کو پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور بھارت کےدرمیان طے شدہ فائر بندی کے معاہدے کے اعلان کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پرامن بات چیت کے ذریعے بھارت کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کے جاری رہنے اور کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے ترجمان کے ذریعے جاری کردہ بیان میں بھارت اور پاکستان کے کے درمیان فائر بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا۔ اپنےبیان میں انہوں نے کہا کہ کہ یہ موجودہ کشید گی کو ختم کرنے اور صورتحال کو معمول پر واپس لانے کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔ انتونیو گوتریس نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ دیرپا امن کے حصول میں مددگار ثابت ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان مسائل کے حل کے لیے وسیع تناظر میں طویل المدتی سازگار ماحول تیار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان