15 مئی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) چین کی نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں (NEVs) عالمی توجہ مبذول کر رہی ہیں۔ 21 ویں شنگھائی بین الاقوامی آٹوموبائل صنعتی نمائش (آٹو شنگھائی 2025) میں، ان کی نمایاں ہائی ٹیک خصوصیات اور قیمت کے تناسب سے اعلیٰ کارکردگی نے بین الاقوامی زائرین کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
2024 میں، چین کی NEVs کی سالانہ پیداوار 1 کروڑ یونٹس کا تاریخی سنگ میل عبور کر کے 1 کروڑ 28 لکھ 9 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔
چین کی NEVs کی فروخت عالمی فروخت کا 70 فیصد ہے۔ بین الاقوامی تنظیموں اور تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ چین کی NEV مارکیٹ مسلسل ترقی کرے گی اور عالمی آٹوموٹیو صنعت کی سبز اور کم کاربن کی ترقی میں ایک اہم قوت بنے گی۔ سوال یہ ہے کہ غیر ملکی میڈیا چین کی مارکیٹ کے مستقبل کے بارے میں اتنا پراعتماد کیوں ہے؟
یہ اعتماد چینی مارکیٹ سے وابستہ ہے۔
چین کی آبادی 1.4 ارب سے زیادہ ہے اور متوسط آمدنی کمانے والوں کی تعداد ذیادہ ہے۔ یہ انتہائی بڑی مارکیٹ چین کے NEVs کے لیے بڑے پیمانے پر ترقی کرنا ممکن بناتی ہے۔
یہ اعتماد چین کے مستقبل سے وابستہ ہے۔
جرمن اخبار "میونخ مرکری" (Münchner Merkur) کے ایک مضمون کے مطابق، چین میں NEV صارفین کی اوسط عمر صرف 34 سال ہے، جو یورپی یونین میں 56 سال کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ نوجوانوں کو جیتنا مستقبل کی مارکیٹ کو جیتنے کے برابر ہے۔
یہ اعتماد جدت سے وابستہ ہے۔
مجموعی کارکردگی سے لے کر ڈیزائن تک، اور جگہ پر یوٹرن لینے سے لے کر اچھلتی ہوئی "فلائنگ" ٹیکنالوجی تک، چین کی NEVs نے تکنیکی جدت کے "اہم متغیر" کو حاصل کر لیا ہے۔
جیسے جیسے دنیا سبز تبدیلی کی طرف بڑھ رہی ہے، چین کی NEV صنعت ایک روشن مستقبل کی طرف تیزی سے گامزن ہے، نہ "اونچی دیواریں" اور نہ ہی "چھوٹے صحن" اس رفتار کو اہستہ کر سکتے ہیں۔