25 مئی کو ، چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام "سی ایم جی ورلڈ روبوٹ کمپیٹیشن سیریز" میچا فائٹنگ رنگ مقابلہ چین کے صوبہ زے جیانگ کے شہر ہانگ چو میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔ یہ دنیا کا پہلا لڑاکا مقابلہ ہے جس میں انسان نما روبوٹس مرکزی حصہ دار ہیں ، اور یہ عالمی ناظرین کے لئے ایک مقبول سائنس نمائشی مقابلہ بھی ہے۔ اس تقریب کو سی ایم جی کے ٹی وی چینلز اور سی جی ٹی این نیو میڈیا کے ذریعے ملکی اور غیر ملکی پلیٹ فارمز پر براہ راست نشر کیا گیا، جس سے عالمی ناظرین کو ٹیکنالوجی کے ذریعے لائی گئی تبدیلیوں کا تجربہ کرنے میں مدد ملی۔