• صفحہ اول>>چین کے رنگ

    وسطی چین کے تاریخی اور شاعرانہ شہر یویانگ میں پرواز، تیراکی اور لذیذ کھانوں کا لطف اٹھائیں

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-05-21

    21 مئی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن ) کیا آپ ہزاروں سال پر محیط رومانوی تجربے کے خواہاں ہیں؟ تو چلیے، چین کے صوبہ ہونان میں واقع یویانگ کی جانب۔ شاعری، تاریخ اور روح میں ڈوبا جہ شہر، جسے لیو یوژی(Liu Yuxi)، دو فو اور فان ژونگیان (Fan Zhongyan)جیسے عظیم ادیبوں نے اپنی تخلیقات میں امر کیا، ایک زندہ ادبی مجموعہ ہے، جو دریافت کا منتظر ہے۔

    یویانگ ٹاور کی چوٹی پر چڑھیں تو وہ منظر سامنے آتا ہے جس نے صدیوں سے ادیبوں کو متاثر کیا۔ دونگٹنگ جھیل کے پانیوں پر، ماضی اور حال دلکش نظاروں اور داستانوں میں یکجا ہوتے ہیں۔ یہ جھیل افسانوی شاعر چھو یوآن کی اپنے وطن کے لیے قربانی کا مقام بھی ہے اور ڈریگن بوٹ کلچر کی جائے پیدائش بھی ہے۔ یہاں تہوار کو منانے اور اس موقع پر منعقدہ ڈریگن کشتیوں کی دوڑوں کا بھرپور لطف اٹھایا جا سکتا ہے۔

    لیکن یویانگ ماضی کی بازگشت سے کہیں زیادہ پیش کرتا ہے۔ یہاں کے سرسبز گیلے میدانوں میں پرسکون میلو ہرن (Père David's deer) سے ملیں۔ چینگلنگجی بندرگاہ پر جدید تجارت کی رونق کا قریبی مشاہدہ کریں۔ اور اپنی زبان کو ایک مزیدار کھانے کے سفر کے لیے تیار کریں۔ یویانگ کے دھوئیں دار باربی کیو، تازہ مچھلیوں کے پکوان اور خوشبودار چاولوں کی مہک آپ کو اس شہر کے ذائقوں کا پرستار بنا دے گی۔

    یویانگ میں پرانی اور نئی کہانیاں یکجا آپ کی منتظر ہیں ایک ایسے سفر کی جہاں روایت اور جدت ہم آہنگی سے دونگٹنگ جھیل کے پانیوں کی طرح پرسکون بہتے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان