21 مئی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن ) چائے، جس کی ابتدا چین سے ہوئی، دنیا بھر میں مقبول ہے۔ قدیم شاہراہِ ریشم، قدیم چائے اور گھوڑوں کی شاہراہ، اور قدیم چائے کی کشتیوں کے راستوں سے لے کر شاہراہِ ریشم کیاقتصادی پٹی اور اکیسویں صدی کی سمندری شاہراہِ ریشم تک چائے نے وقت اور فاصلے عبور کرتے ہوئے دنیا بھر کے لوگوں کو اپنا گرویدہ کر لیا ہے۔
۲۱مئی کو بین الاقوامی چائے کا دن منایا جاتا ہے۔"اچھے اصول زمانے کے ساتھ چلتے ہیں۔ " چینی صدر شی جن پنگ، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، ، انہوں نے چائے کو چینی فلسفوں کی وضاحت کا ایک ذریعہ بنا کر دنیا کو " چینی چائے کی خوشبو" سے روشناس کرایا ہے۔