اکیسواں چین (شین زین) بین الاقوامی ثقافتی صنعت میلہ پیر کے روز شینزین میں اختتام پذیر ہوا۔
رواں سال یہ میلہ بنیادی طور پر بیک وقت آف لائن اور آن لائن منعقد ہوا ، جس میں مجموعی طور پر 2.2 ملین سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔
میلے کے بین الاقوامی "دوستوں کے حلقے" میں توسیع جاری رہی، اور "بیلٹ اینڈ روڈ" ممالک کے نمائش کنندگان، عالمی تعاون کے اداروں اور نمائش کنندگان کی مصنوعات کا پیمانہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے.
رواں سال کے میلے میں مختلف موضوعاتی سرگرمیوں نے ثقافتی کھپت کو بھی ایک نئی توانائی دی ہے ۔ ایونٹ میں عمدہ ترتیب سے متعدد خصوصی موضوعاتی نمائشی زون قائم کیے گئے ، جن میں غیر مادی ثقافتی ورثے اور ڈیجیٹل ثقافتی صنعت جیسے شعبوں کی ایک وسیع رینج کا احاطہ کیا گیا ، تاکہ ثقافت ، سیاحت اور کھیلوں کے شعبوں میں کھپت کی صلاحیت کو ہمہ جہت طریقے سے فروغ دیا جاسکے۔