26 مئی کو ، 2025 کے لیے چین میں ثقافتی طاقتور ملک کی تعمیر پر فورم کا افتتاح صوبہ گوانگ دونگ کے شہر شین زین میں ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لی شولئی نے اس اجلاس میں شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور گوانگ دونگ صوبائی پارٹی کمیٹی کے سیکرٹری ہوانگ کھون منگ نے شرکت اور خطاب کیا۔
اجلاس میں موجود مہمانوں کا خیال تھا کہ ثقافتی طاقت کی تعمیر کو آگے بڑھانا، ثقافتی نظام اور میکانزم کی اصلاح کو مزید فروغ دینا اور ثقافت کی خوشحالی کے لیے مزید کام کرناضروری ہے۔ ثقافت ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے انضمام کو فروغ دینا ، قومی ثقافتی ڈیجیٹلائزیشن کی حکمت عملی کو مکمل طور پر نافذ کرنا ، مصنوعی ذہانت جیسی جدید ترین یکنالوجیز کا بہتراستعمال کرنا ، اور ثقافتی تعمیر کے ڈیجیٹلازیشن اور انفارمیٹائزیشن کو تیز کرنا ضروری ہے۔اور یہ بھی ضروری ہے کہ ثقافت کے میدان میں کھلے پن اور تعاون کو فروغ دیا جائے، اور تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھ کو گہرا کیا جائے۔