31 مئی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن ) پیپلز ڈیلی آن لائن نے جمعرات کو آستانہ، قازقستان میں چین-وسطی ایشیا میڈیا تعاون فورم 2025 کے دوران اپنی نئی میوزک ویڈیو "باؤنڈ لیس سلک روڈ" کا پریمیئر کیا۔
یہ فورم پیپلز ڈیلی اور قازقستان کے صدر کے ٹیلی ویژن اور ریڈیو کمپلیکس نے مشترکہ طور پر منعقد کیا تھا۔
جدید ڈیجیٹل ٹکنالوجی کے استعمال سے تیار کردہ اس ویڈیو میں پیپلز ڈیلی آن لائن کے ڈیجیٹل اوتار "بائی زے"کے ساتھ ساتھ اس کے چینی اور غیر ملکی رپورٹرز بھی شامل ہیں۔
"باؤنڈلس سلک روڈ" کا عنوان اس تاریخی شاہراہ ریشم سے وابستہ ہے جس نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (BRI) کو متاثر کیا۔ یہ ویڈیو BRI کے تحت ثقافتی تبادلوں اور عوامی رابطوں کو اجاگر کرتی ہے۔
قازقستان، جو تاریخی شاہراہ ریشم پر واقع ہے اور جہاں 12 سال قبل BRI پہلی بار پیش کیا گیا تھا، اس منصوبے کی ترقی میں کلیدی کردار اداکرتا رہا ہے۔
اس میوزک ویڈیو کے ذریعے، پیپلز ڈیلی آن لائن وسطی ایشیا کے مزید ممالک کے ساتھ زیادہ سے زیادہ میڈیا تعاون کو فروغ دینے اور BRI کے ذریعے مضبوط ڈیجیٹل روابط قائم کرنے کی امید رکھتا ہے۔