• صفحہ اول>>کاروبار

    جنوری سے اپریل تک چین میں سوشل لاجسٹکس کی مجموعی رقم میں 5.6 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا ہے

    (CRI)2025-06-03
    جنوری سے اپریل تک چین میں سوشل لاجسٹکس کی مجموعی رقم میں 5.6 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا ہے

    چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے تین جون کو جاری سال کے پہلے چار مہینوں کے لئے لاجسٹک آپریشن کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔ اپریل میں ، چین کے لاجسٹک آپریشن نے بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرتے ہوئے مضبوط لچک اور ترقی کا مظاہرہ کیا ، اور مجموعی طور پر مستحکم اور مثبت ترقی کے رجحان کو برقرار رکھاہے ۔ رواں سال جنوری سے اپریل تک ملک میں سوشل لاجسٹکس کی مجموعی رقم 115.3 ٹریلین یوآن رہی جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں5.6 فیصد کا اضافہ ہے۔

    جنوری سے اپریل تک ، صنعتی لاجسٹکس کی مجموعی رقم میں گذشتہ سال کی نسبت 5.7 فیصد اضافہ ہوا۔ ان میں سے ، اپریل میں ، زیادہ تر صنعتوں اور مصنوعات کی لاجسٹکس کی طلب میں اضافہ برقرار رہا ، خاص طور پر سازوسامان مینوفیکچرنگ لاجسٹکس کی طلب کی ترقی کی شرح 9.8 فیصد تک پہنچ گئی ، اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ سے متعلق لاجسٹکس کی طلب میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ جنوری سے اپریل تک ، اداروں اور شہریوں کے مجموعی لاجسٹکس حجم میں سال بہ سال 5.9 فیصد اضافہ ہوا۔

    جنوری سے اپریل تک لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 4.4 ٹریلین یوآن رہی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلےمیں 4.7 فیصد کا اضافہ ہے۔

    ویڈیوز

    زبان