10 جون کو چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے مئی کے لئے چینی ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس اور ہائی وے لاجسٹکس فریٹ انڈیکس جاری کیا۔
مئی میں چینی ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس بحالی کی جانب رہا، اور رسد و طلب میں مستحکم طور پر اضافے کا رحجان ظاہر ہوا ۔مئی میں چینی ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس 111۔6 پوائنٹس رہا ، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 1۔1 پوائنٹس کا اضافہ ہے۔ طلب کے لحاظ سے ، صارفین کے سامان کی ٹریڈ ان پالیسی نے گھریلو آلات اور مواصلاتی سامان کے لئے صارفین کی مضبوط طلب کو فروغ دیا ہے۔
مئی میں چین کا ہائی وے لاجسٹکس فریٹ انڈیکس 105 پوائنٹس رہا ، جو ماہ بہ ماہ 0.06 فیصد اور سال بہ سال 2.02 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔