• صفحہ اول>>چین کے رنگ

    مشرقی چین کے جیانگ شی میں عروج کی جانب گامزن  بانس کی سبز صنعت

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-06-17
    مشرقی چین کے جیانگ شی میں عروج کی جانب گامزن  بانس کی سبز صنعت

    17جون 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) مشرقی چین کے صوبے جیانگسی کے شہر گانجو کی کاونٹی شانگیو میں جنگلات کی کوریج کی شرح 81.8 فیصد ہے اور یہ جنگلات 1.86 ملین مو یعنی تقریباً 124,000 ہیکٹر رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں ۔ 240,000 مو سے زیادہ موسو بانس کے ساتھ، یہ جیانگ شی میں بانس پیدا کرنے والے اہم ترین علاقوں میں سے ایک ہے۔

    حالیہ برسوں میں، کاؤنٹی نے "بانس کو پلاسٹک کا متبادل بنانے " کے عالمی رجحان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ، صنعتی ماڈلز کی تلاش اور بانس کے شعبے کو عملی طور پر اعلیٰ، ماحول دوست اور بین الاقوامی ترقی کی طرف بڑھایا ہے ۔مسلسل تکنیکی جدت طرازی کے ذریعے، سینٹائی بانس اور لکڑی نے مختلف شعبوں میں بانس کے استعمال کو بڑھایا ہے۔ شانگیو کاونٹی میں موجود گانجوسینٹائی بیمبو اینڈ ووڈ کمپنی لمیٹڈ اب اعلیٰ معیار کے بانس کے سامان کی بھرپور اقسام پیش کرتی ہے۔

    بانس کی اس فیکٹری کے نمائشی ہال میں داخل ہوں تو نر م دھیمی موسیقی کی آواز کانوں میں پڑتی ہے سننے والے کے ذہن میں یکدم سوال آتا ہے کہ " بانس کی فیکٹری میں موسیقی ؟آگے بڑھیں تو فیکٹری کا ایک کارکن موسیقی کے ایک مخصوص آلے پر بانس کی چابیاں بجا تا نظر آتا ہے۔ اس کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کمپنی کے انتظامی شعبے کے منیجر لو جین کا کہنا ہے کہ یہ بانس کا یہ ٹیوب پیانو بانس کی بنیاد پر آواز کی سطحوں اور گونجنے والے اجزا نیز روایتی ٹیوب نما آلے کی میکانیکی ساخت کے امتزاج سے بنایا گیا ہے جو ڈیزائن اور مواد دونوں ہی اعتبار سے ایک منفرد اختراع ہے۔

    نمائشی ہال کے اندر، بانس کی دیگر مصنوعات کی قطار سے آگے بڑھیں تو ، مشہور عمارات کی بڑی بڑی تصاویر نظر آتی ہیں ۔ کمپنی کے جنرل منیجر شو ہی کا کہنا ہے کہ شنگھائی لائبریری اور ہانگ کانگ کے ایک میوزیم سے لے کر جاپان کی اوسا کا ایکسپو کے پویلینز، جنوبی کوریا میں سام سنگ آفس بلڈنگ، اور نیدرلینڈز میں ہوٹل جکارتہ ایمسٹرڈیم تک، ان کی کمپنی کا بانس دنیا بھر میں تعمیرات کے شعبے میں اپنی جگہ بنا چکا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ بانس کی کراس گرین فریکچر ٹفنس ،ایلومینیم الائے کے برابر ہے، اور اس کی طویل مدتی کمپریسیو طاقت عام کنکریٹ سے زیادہ ہے۔ انجینئرڈ بانس سے بنے گھر نہ صرف محفوظ اور پائیدار ہیں، بلکہ توانائی کی بچت کرنے اور پائیدار ترقی کے اصولوں کے مطابق بھی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی کمپنی کی تقریباً 90 فیصد مصنوعات برآمد کی جاتی ہیں کیونکہ ہمارا مقصد چینی بانس کی مصنوعات کو دنیا تک پہنچانا اور دنیا کو بانس کی صنعت کی بھرپور قوت اور دلکشی سے متعارف کروانا ہے۔

    آج، سینٹائی بانس اور لکڑی کو اپنی سرکردہ کمپنی کی حیثیت سے متعارف کرواتے ہوئے ، شانگیو کاؤنٹی نے بانس کی صنعت کا ایک "فل چین" نظام تشکیل دیا ہے۔ اس کی مصنوعات امریکا، ڈنمارک، آسٹریلیا، اور جرمنی سمیت 30 سے زائد ممالک اور علاقوں میں برآمد کی جاتی ہیں ۔

    ویڈیوز

    زبان