• صفحہ اول>>دنیا

    امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا

    (CRI)2025-07-28

    مقامی وقت کے مطابق 27 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے یورپی یونین کے ساتھ ایک تجارتی معاہدہ کیا ہے جس کے تحت امریکہ کو برآمد کی جانے والی یورپی یونین کی اشیا پر 15 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین امریکہ میں اپنی سرمایہ کاری میں 600 بلین ڈالر کا اضافہ کرے گا، یورپی یونین امریکی فوجی سازوسامان خریدے گی اور 750 بلین ڈالر کی امریکی توانائی کی مصنوعات خریدے گی۔ سٹیل اور ایلومینیم پر ٹیرف موجودہ معیار پر رہیں گے۔

    یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے کہا کہ موجودہ حالات میں، 15فیصد ٹیرف کی سطح بہترین نتیجہ ہے جو یورپی کمیشن حاصل کر سکتا ہے۔ یورپی یونین اور امریکہ نے متفقہ طور پر 15فیصدٹیرف کی شرح کو لاگو کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس کا اطلاق آٹوموٹو اور فارماسیوٹیکل صنعتوں سمیت مختلف اشیاء پر ہوگا۔ ارسولا وان ڈیر لیین نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ان تجارتی معاہدوں سے مارکیٹ میں استحکام آئے گا۔ یورپی یونین اب بھی روسی مائع قدرتی گیس پر حد سے زیادہ انحصار کر رہی ہے، اس لیے امریکہ سے زیادہ سستی مائع قدرتی گیس کی درآمد بہت خوش آئند ہے۔

    ویڈیوز

    زبان