مقامی وقت کے مطابق 28 جولائی کو وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جزیرہ نما کوریا کو جوہری اسلحے سے پاک کرنے کے لئے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
اسی روز شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے نائب وزیر کم یو جونگ نے کہا کہ شمالی کوریا کی جوہری حیثیت اور صلاحیت تبدیل نہیں کی جا سکتی اور جغرافیائی سیاسی ماحول میں بنیادی تبدیلیاں آ چکی ہیں۔ اس حقیقت کو تسلیم کرنا مستقبل میں ہر معاملے پر غور کرنے اور پیشگوئی کے لئے ایک پیشگی شرط ہونی چاہئے۔ کم یو جونگ کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ بدلی ہوئی حقیقت کو قبول نہیں کرتا ہے تو شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان ملاقات محض امریکہ کی ایک "خواہش" تک رہ سکتی ہے۔ ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا اپنی موجودہ ریاستی حیثیت برقرار رکھنے کے لئے کسی بھی آپشن کیلئے تیار ہے۔