• صفحہ اول>>دنیا

    یورپ کے سیاسی اور کاروباری حلقوں کا ماننا ہے کہ امریکہ اور یورپی یونین تجارتی معاہدہ غیر متوازن ہے

    (CRI)2025-07-29

    امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان طے پانے والے نئے تجارتی معاہدے کے بارے میں، متعدد یورپی سیاست دانوں اور کاروباری رہنماؤں نے 28 جولائی کو کہا کہ اگرچہ اس معاہدے نے تجارتی تنازعات میں شدت اور بحران کے پھیلاؤ کو قلیل مدتی طور پر روک لیا ہے، لیکن اس نے یورپ کے امریکہ پر طویل عرصے سے انحصار اور تجارتی مذاکرات میں اس کے عدم توازن کو بھی بے نقاب کیا۔

    جرمن چانسلر میرز نے 28 تاریخ کو امریکہ اور یورپی یونین کے نئے تجارتی معاہدے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ محصولات امریکہ اور یورپ کے درمیان ٹرانس اٹلانٹک تجارت پر مجموعی طور پر منفی اثرات مرتب کریں گے اور بالآخر امریکی معیشت کو نقصان پہنچائیں گے۔ فرانسیسی وزیر اعظم فرانسوا بیرو نے سوشل میڈیا پر معاہدے پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس معاہدے نے یورپی یونین کی جانب سے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ فرانس کے وزیر برائے خارجہ تجارت لارینٹ سینٹ مارٹن نے کہا کہ اگرچہ یورپی یونین تجارتی تنازعہ کو بڑھانا نہیں چاہتی، لیکن امریکہ کے لیے ایک "سخت رویہ" ضروری ہے۔ فیڈریشن آف جرمن انڈسٹریز کے ایگزیکٹو بورڈ کے ایک رکن نیدرمارک کا خیال تھا کہ یورپ کو اس معاہدے کو ایک انتباہ کے طور پر لینے اور اندرونی یکجہتی اور مسابقت کو مضبوط بنا کر بہتر تجارتی منظر نامے کی تعمیر کی ضرورت ہے۔

    ویڈیوز

    زبان