مقامی وقت کے مطابق 28 جولائی کو، 120 سے زائد ممالک نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں فلسطین-اسرائیل تنازعے کےحوالے سے "دو ریاستی حل" پر اعلی سطحی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔
اس کانفرنس کے میزبان ممالک فرانس اور سعودی عرب کے نمائندوں نے بین الاقوامی برادری سے "دو ریاستی حل" کو تسلیم کرنے کی اپیل کی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے حصول کا بنیادی مسئلہ دو ریاستی حل پر عمل درآمد سے طے ہو گا۔
اقوام متحدہ کی 79ویں جنرل اسمبلی کے صدر فلیمون ینگ نے نشاندہی کی کہ امن اور استحکام صرف اسی صورت میں حاصل ہو سکتا ہے جب اسرائیلی اور فلسطینی اپنی اپنی خود مختار اور آزاد مملکتوں میں ایک دوسرے کے پڑوسی بن کر امن، سلامتی اور عزت کے ساتھ رہ سکیں۔
امریکہ اور اسرائیل کے نمائندوں نے اس کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا۔



