30 جولائی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025 کے پہلے پانچ ماہ میں، گوانگ دونگ کی درآمدات و برآمدات کا حجم 3.75 ٹریلین یوآن رہا جو سال بہ سال چار فیصد کا اضافہ ہے اور قومی سطح سے 1.5 فیصد آگے ہے ۔ حالیہ برسوں میں، گوانگ ڈونگ میں نجی ادارے بین الاقوامی منڈیوں میں اپنی موجودگی کو متعدی کے ساتھ بڑھاتے ہوئے معیار پر مبنی ترقیاتی ماڈل پر عمل پیرا ہیں۔فوشان کی ڈسٹرکٹ شندے میں گوانگ دونگ ، شن باو الیکٹرک اپلائنسز ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ، چین کے چھوٹے آلات کے شعبے میں ایک لیڈنگ پلیئر کے طور پر موجود ہے۔ عالمی سطح پر فروخت ہونے والی ہر 100 ڈرپ کافی میکرز میں سے تقریباً 40 اس کمپنی کی تیار کردہ ہوتی ہیں۔ ہر سال 1,000 سے زائد نئی مصنوعات متعارف کرواتے ہوئے، کمپنی کا ماننا ہے کہ اس کی ا آزاد انہ تحقیق اور اختراعی ڈیزائنز برآمادت میں ہونے والے مسلسل اضافے کی وجہ ہیں ۔ 2024 میں، شن باو نے 150 ملین سے زائد چھوٹے آلات تیار کیے، اور اس کی بیرون ملک آمدن 13 بلین یوآن (تقریباً 1.81 بلین امریکی ڈالر) سے زیادہ رہی ۔
24جولائی 2025 ۔ جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر فوشان کی ڈسٹرکٹ شندے میں ایک تکنیکی ماہر ، شن باو الیکٹرک اپلائنسز ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ میں ایک پراڈکٹ کی جانچ کر رہا ہے۔(شنہوا/لیو دا وئی )
15 اپریل 2025 ۔ جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ کے شہر گوانگ جو میں، لوگ 137 ویں کینٹن میلے کے دوران شن باو الیکٹرک اپلائنسز ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ کی مصنوعات کے بارے میں معلومات لے رہے ہیں۔۔ (شنہوا/لیو دا وئی )
24 جولائی 2025 . جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر فوشان کی ڈسٹرکٹ شندے میں ایک تکنیکی ماہر ، شن باؤ الیکٹرک اپلائنس ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ میں فزیکل اور کیکمیکل ٹیسٹنگ کر رہا ہے۔(شنہوا/لیو دا وئی )
24 جولائی 2025 ۔ جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر فوشان کی ڈسٹرکٹ شندے میں شن باؤ الیکٹرک اپلائنسز ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ میں عملے کا ایک رکن ڈرپ کافی مشین پروڈکشن لائن پر کام کر رہا ہے۔ اس لائن پر 36 کارکن درکار تھے ، جب اس لائن کو اپ گریڈ کیا گیا تو اب صرف 16 کارکنوں کی مدد سے کام سنبھالا جا رہا ہے اور پیداواری صلاحیت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ (شنہوا/لیو دا وئی )
24 جولائی 2025 ۔ جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر فوشان کی ڈسٹرکٹ شندے میں شن باؤ الیکٹرک اپلائنسز ہولڈنگز کمپنی لمیٹد کے ایک نمائشی ہال میں کلائنٹس مصنوعات کے بارے میں معلومات لے رہے ہیں۔(شنہوا/لیو دا وئی )
24 جولائی 2025 ۔ جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر فوشان کی ڈسٹرکٹ شندے میں شن باؤ الیکٹرک اپلائنسز ہولڈنگز کمپنی لمیٹد میں ایک تکنیکی ماہر ، برقی کیتلی کی پائیداری کو جانچ رہاہے۔(شنہوا/لیو دا وئی )