• صفحہ اول>>چین کے رنگ

    ڈنگ ، شو با و اور جن زائی  ، چھنگ دو ورلڈ گیمز میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-07-30

    چھنگ دو ورلڈ گیمز 2025 کی باضابطہ لائسنس یافتہ مصنوعات۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/سن شویو)

    چھنگ دو ورلڈ گیمز 2025 کی باضابطہ لائسنس یافتہ مصنوعات۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/سن شویو)

    30 جولائی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چھنگ دو ورلڈ گیمز 2025 ، 7 سے 17 اگست تک چھنگ دو میں منعقد ہوں گی۔اس ایونٹ میں بس اب چند ہی دن رہ گئے ہیں، ایسے میں ایونٹ کے میسکوٹ شوباؤ ("سیچوان کا خزانہ") اور جنزائی ("چینگڈو کا بچہ") سمیت مختلف ثقافتی اور تخلیقی مصنوعات کی ایک خوشگوار رینج نے عوام کو اپنی جانب متوجہ کیا ہواہے ۔

    من موہنے پانڈا اور سیچوان کے چپٹی ناک والے چست سنہرے بندر سے متاثرہ یہ دلکش کردار سیچوان ثقافت کی روح ہیں۔ شاندار کھلونے اور فریج میگنٹ سے لے کر بیجز اور کینوس بیگز تک، مختلف قسم کی کمرشل مصنوعات ، سرکاری لائسنس یافتہ مصنوعات کی دکانوں پر خریداروں کے لیے پسندیدہ ترین اشیا ہیں۔

    چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچوان کے دارالحکومت چھنگ دو کے رہنے والے دو نایاب اور مشہور جانوروں سے متاثرہ ، شوباؤ اور جنزائی نے چھنگ دو کی سبز ترقی کو مجسم کیا ہے۔ شوباؤ اپنی گرمجوشی اور جنزئی جوشیلی توانائی کے ساتھ، عالمی کھیلوں کے جذبے کو لے کر آگے بڑھتے ہیں اور دنیا کو ایک دعوت دیتے ہیں کہ : کھیل اور دوستی کا بین الاقوامی جشن منانے کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں!

    ویڈیوز

    زبان