• صفحہ اول>>دنیا

    "الٹی میٹم" تنازع میں مزید شدت کا باعث بن سکتا ہے، روس

    (CRI)2025-07-31

    29 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے روس یوکرین امن معاہدہ طے پانے کے لئے 10 دنوں کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ اگر روس نے اس سلسلے میں پیش رفت نہیں کی تو اسے نئی امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس حوالے سے 29 تاریخ کو متعدد روسی عہدیداروں نے جواب دیا کہ امریکہ کا یہ "الٹی میٹم" روس یوکرین تنازع میں شدت کا باعث بن سکتا ہے اور روس فوجی کارروائیاں جاری رکھے گا۔

    روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے وائس چیئرمین دمتری میدویدیف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ ٹرمپ روس کے ساتھ 'الٹی میٹم' کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ ہر نیا الٹی میٹم دھمکی ہے اور جنگ کی طرف ایک قدم ہے۔ روسی صدر کے پریس سیکریٹری پیسکوف نے کہا کہ روس کا خصوصی فوجی آپریشن جاری ہے اور روس بدستور امن عمل کے ذریعے یوکرین بحران کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔اس سے قبل روسی اسٹیٹ ڈوما کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے چیئرمین سلوٹسکی نے کہا تھا کہ دباؤ اور الٹی میٹم کی زبان میں روس کے ساتھ بات چیت بیکار اور نقصان دہ ہے اور امریکہ کی اپیل یا دھمکی کا رخ یوکرین کی طرف ہونا چاہیے۔

    ویڈیوز

    زبان