31 جولائی کو منعقدہ چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں ترجمان گو جیاکھون نے اس سال کی پہلی ششماہی میں چینی معیشت کے شاندار اعداد و شمار کے بارے میں متعلقہ سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ چینی معیشت کا مستحکم ترقی کا رجحان مسلسل مضبوط ہو رہا ہے اور جدت طرازی کی قوت تیزی سے بڑھ رہی ہے، جس نے عالمی ترقی کے لیے سب سے قیمتی "یقین" کا حصہ فراہم کیا ہے۔
یہ یقین معیشت کے مؤثر انتظام، اصلاحات اور جدت پر مبنی معاشی مضبوطی، مستحکم اور قابل پیش گوئی پالیسی ماحول، اور ایک ذمہ دار بڑے ملک کے کردار سے پیدا ہوتا ہے۔ ہم مساوات، کھلے پن، تعاون اور اشتراک پر مبنی عالمی اقتصادی حکمرانی کے تصور پر کاربند ہیں، کثیر الجہتی تجارتی نظام کی حمایت کرتے ہیں اور بین الاقوامی انصاف کا دفاع کرتے ہیں۔
حقائق نے پوری طرح ثابت کر دیا ہے کہ چینی مارکیٹ ہمیشہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے ایک "ترجیحی آپشن" رہی ہے۔ ہم غیر ملکی سرمایہ کار اداروں کو چین کی "ترقیاتی چین" میں مزید ضم ہونے اور ایک عالمی " مشترکہ مفادات پر مبنی چین" بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔