• صفحہ اول>>چین پاکستان

    پاکستانی نوجوان جو  تیانجن  میں ووکیشنل ٹریننگ حاصل  کر رہا ہے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-08-05
    پاکستانی نوجوان جو  تیانجن  میں ووکیشنل ٹریننگ حاصل  کر رہا ہے
    22 جولائی 2025۔ شمالی چین کے شہر تیانجن میں ،پاکستانی نوجوان محمد محسن (سب سے آگے ) تیانجن انٹرنیشنل چائنیز کالج میں روایتی چینی فٹنس روٹین بادواینجن کی مشق کر رہا ہے۔(شنہوا/سن فان یوئے)

    5 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)محمد محسن، ایک 19 سالہ پاکستانی طالب علم ہے جس کا میجرز ، خودکار برقی ٹیکنالوجی ہے۔ چین اور پاکستان کے درمیان پیشہ ورانہ تعلیمی تعاون کے پروگرام، لو بان ورکشاپ سے مستفید ہوتے ہوئے ، محسن نے ستمبر 2024 میں اسکالرشپ حاصل کرتے ہوئے تیانجن میں اپنی تعلیمی سفر کا آغاز کیا۔ چین کی تکنیکی ترقی کی جدت کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے جیسے ہم مستقبل میں جی رہے ہیں۔محمد محسن نے گرمیوں کی چھٹیوں میں چینی زبان کی پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرنے لیے تیانجن میں رہنے کا انتخاب کیا۔ وہ چاہتے ہیں کہ چینی زبان پر اپنی گرفت کو مضبوط کریں تاکہ اگلے سمسٹر کے خصوصی کورسز کے لیے وہ زیادہ بہتر تیاری کر سکیں۔

    جولائی 2018 میں، تیانجن ماڈرن ووکیشنل ٹیکنالوجی کالج ، پنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی نے پنجاب میں پاکستان لو بان ورکشاپ کی مشترکہ بنیاد رکھی جہاں خودکار برقی ٹیکنالوجی اور الیکٹرو مکینیکل انضمام کی ٹیکنالوجی جیسے کورسز پیش کیے گئے ہیں۔ اس ورکشاپ کا مقصد پیشہ ورانہ تعلیم کو بہتر بنا کر روزگار میں اضافہ کرنا اور چین-پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پاکستانی اور چینی اداروں کے لیے مزید ہنر مند افراد کو تیار کرناہے۔

    اب تک، پاکستان کی لو بان ورکشاپ نے 1,000 سے زائد مقامی نوجوانوں کو تربیت دی ہے، جن کے تدریسی اوقات مجموعی طور پر 8,800 گھنٹے سے زیادہ ہیں۔

    17 جون 2025۔ شمالی چین کے شہر تیانجن کے تیانجن ماڈرن ووکیشنل ٹیکنالوجی کالج کے ٹریننگ کلاس روم میں پاکستانی نوجوان محمد ۔(شنہوا/سن فان یوئے)
    16 جون 2025۔ شمالی چین کے شہر تیانجن کے ماڈرن ووکیشنل ٹیکنالوجی کالج کے ٹریننگ کلاس روم میں پاکستانی نوجوان محمد محسن ٹرینر کی مدد سے خودکار آلات کے استعمال کا طریقہ کار سمجھ رہے ہیں۔( شنہوا/سن فان یوئے)
    21 جولائی 2025۔ محمد محسن (دائیں جانب) تیانجن انٹر نیشنل چائنیز کالج میں اپنےہم جماعت کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔( شنہوا/سن فان یوئے)
    17 جولائی 2025 ۔ تیانجن انٹر نیشنل چائنیز کالج میں پاکستانی طالب علم محمد محسن (دائیں جانب ) ایک لیکچر کے دوران ہم جماعتوں کے ساتھ تبادلہِ خیال کر رہے ہیں۔( شنہوا/سن فان یوئے)
    21 جولائی 2025۔ شمالی چین کے تیانجن میں محمد محسن اپنی کلاسزمکمل ہونے کے بعد اپنے اپارٹمنٹ واپس جا رہے ہیں۔( شنہوا/سن فان یوئے)
    16 جون 2025۔محمد محسن (دائیں جانب ) کالج میں لیکچر کے دوران دیگر ہم جماعتوں کے ساتھ ۔( شنہوا/سن فان یوئے)
    16 جون 2025۔ محمد محسن اپنے کالج کے ٹریننگ کلاس رومز کی راہداری سے گزر رہے ہیں۔( شنہوا/سن فان یوئے)
    17 جولائی 2025۔محمد محسن (بائیں جانب ) کمرہِ جماعت میں لیکچر کے دوران ۔( شنہوا/سن فان یوئے)
    16 جون 2025۔ پاکستانی طالب علم محمد محسن ، شمالی چین کے شہر تیانجن کے کے تیانجن ماڈرن ووکیشنل ٹیکنالوجی کالج میں۔ (شیہوا/سن فان یوئے)
    21 جولائی 2025۔ شمالی چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی طالب علم محمد محسن ، اپنے نوٹس تیار کر رہے ہیں ۔( شنہوا/سن فان یوئے)
    21 جولائی 2025۔شمالی چین کے شہر تیانجن میں ، پاکستانی طالب علم محمد محسن اپنی کلاس کے بعد اپنے اپارٹمنٹ واپس آ رہے ہیں۔ (شنہوا/سن فان یوئے)

    ویڈیوز

    زبان