• صفحہ اول>>دنیا

    امریکی ٹیرف پر تازہ ترین پیشرفت

    (CRI)2025-08-06

    یورپی کمیشن کے ترجمان اولوف گیئر نے مقامی وقت کے مطابق 5 اگست کو کہا کہ یورپی یونین نے امریکہ کے خلاف محصولات کے جوابی اقدامات کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ منصوبے کے مطابق 7 اگست سے نافذ کیے جانے تھے۔یورپی یونین کے ایک اور سینئر اہلکار نے کہا کہ یورپی یونین اب بھی جوابی اقدامات کو دوبارہ شروع کرنے کا اختیار محفوظ رکھتی ہے۔

    حالیہ دنوں میں، یورپی یونین کے کئی رکن ممالک نے امریکہ اور یورپ کے درمیان طے پانے والے حالیہ تجارتی معاہدے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے، کہ یورپی یونین بہت نرم رویہ اپنائے ہوئے ہے اور اسے سخت ہونا چاہیے، اور یہ کہ معاہدے میں اب بھی بہت سے شعبے ایسے ہیں جن کے حوالے سے وضاحت کی ضرورت ہے۔ اطلاع کے مطابق اس وقت امریکہ اور یورپ دونوں جانب سے طے پانے والے معاہدے کے فریم ورک کو مزید تفصیل سے مرتب کیا جا رہا ہے۔

    مقامی وقت کے مطابق 5 اگست کو سی این بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے روسی تیل کی مسلسل خریداری کے پیش نظر، وہ اگلے 24 گھنٹوں میں امریکہ میں درآمد کی جانے والی بھارتی اشیاء، جن کی موجودہ شرح 25 فیصد ہے، پر محصولات میں "نمایاں" اضافہ کر دیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ پہلے درآمدی ادویات پر "کم ٹیرف" لگائے گا اور ایک سال کے اندر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ "ایک سال میں،یا زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ سال میں، ٹیکس کی شرح 150 فیصد تک جائے گی، اور اس کے بعد یہ 250 فیصد تک جائے گی، کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ ادویات ہمارے ملک میں تیار ہوں۔"

    ویڈیوز

    زبان