روسی وزارت دفاع نے 5 اگست کو ایک جنگی رپورٹ جاری کی، جس میں کہا گیا کہ روسی افواج نے دنیپروپیٹروسک اوبلاست میں انورسکوی بستی کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ روس کے فضائی دفاعی نظام نے یوکرین کے 146 ڈرون مار گرائے۔ روسی افواج نے 140 سے زائد خطوں میں یوکرین کے ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر اور فوجی اڈوں پر بھی حملے کیے۔
اسی دن، یوکرین کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف سرسکی نے کہا کہ جولائی کا مہینہ انتہائی کشیدہ رہا۔ روسی افواج نے مشرق میں تقریباً پوری سرحدی لائن کے ساتھ حملے جاری رکھے ،اور چھوٹے عسکری گروپوں کی مسلسل پیش قدمی کے ذریعے یوکرین کی پوزیشنوں کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی۔ تاہم یوکرینی افواج نے مؤثر طریقے سے روسی حملوں کو پسپا کر دیا۔ یوکرینی افواج نےکامیابی سے سمی اوبلاست کے کچھ علاقوں پر دوبارہ قبضہ کر لیا اور کرسک کے علاقے میں لڑائی جاری رکھی۔