6 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)8 سے 12 اگست تک بیجنگ اقتصادی-تکنیکی ترقیاتی علاقے، بیجنگ ای-ٹاؤن میں عالمی روبوٹ کانفرنس2025 کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔ اس کانفرنس کا موضوع ہے "روبوٹس کو زیادہ سمارٹ بنانا، ایمباڈیڈ ایجنٹس کو زیادہ انٹیلی جنٹ بنانا"۔ذرائع کے مطابق ، اس کانفرنس میں دنیا بھر کی 200 سے زائد معروف روبوٹک کمپنیز کی 1,500 سے زیادہ نمائشیں ہوں گی نیز 100 سے زیادہ جدید روبوٹکس مصنوعات متعارف کروائی جائیں گی ، جو پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً دوگنا ہیں اور عالمی سطح پر جدت کے لیے کانفرنس کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کرتی ہیں۔
اس کانفرنس میں جدید مصنوعات کا آغاز اس کی کلیدی خصوصیت ہے، جو چار ٹانگوں والے سمارٹ روبوٹس، ریسکیو روبوٹس اور معائنہ کرنے والے روبوٹس سے لے کر نوول کیتھیٹر کی شکل والے روبوٹس اور روبوٹک لان موورز تک کی مختلف اقسام پر مشتمل ہے جس سے کانفرنس میں آنے والے لوگوں کو انٹیلی جنٹ مشینز کے مستقبل کی جھلک نظر آئے گی۔ انسان نما روبوٹس کانفرنس کی ہائی لائٹ ہیں، جہاں مکمل ہیومنائیڈ روبوٹس تیار کرنے والے 50 نمائش کنندگان اپنی تازہ ترین جدتیں پیش کر رہے ہیں۔
چائنیز انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس کے صدر شو شیاولان کے مطابق،2024 میں چین نے ، گلوبل روبوٹ پیٹنٹ ایپلی کیشنز کا دو تہائی حصہ فراہم کیا تھا اور 556,000 صنعتی روبوٹ تیار کرتے ہوئے دنیا کا "ٹاپ مینیوفیکچرر " رہا۔ پچھلی ایک دہائی میں، کانفرنس کی حمایت کرنے والے بین الاقوامی اداروں کی تعداد 12 سے بڑھ کر 28 ہو گئی ہے، جبکہ غیر ملکی شرکاء کی تعداد 10 سے بڑھ کر 80 سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔
چائنیز انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس اور عالمی روبوٹ تعاون تنظیم کے تعاون سے منعقد ہونے والی کانفرنس کے بارے میں اندازہ ہے کہ رواں سال بین الاقوامی اداروں کی ریکارڈ تعداد اس میں شرکت کرے گی۔ کانفرنس کے ساتھ ساتھ ایک روبوٹ کنزیومر فیسٹیول کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس کا مقصد صنعتی ترقی اور صارفین کی مانگ میں اضافہ کرنا ہے۔