13 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)حال ہی میں ، جنوبی چین کے گوانگ شی چوانگ خود اختیار علاقے کے شہر ناننگ میں ، اے آئی فار آل: چائنا -آسیان" مقابلے کا آغاز ہوا جس میں چائنا -آسیان 2025 "اے آئی+ کراس بارڈر ای کامرس" انوویٹو ایپلی کیشنز کے مقابلے کا بھی بیک وقت آغاز ہوا۔ چائنا -آسیان ڈیجیٹل تجارت پر مبنی اس مقابلے میں شرکا نے کراس بارڈر ای کامرس کے لیے جدت و اختراع پر مبنی اے آئی تجاویز اور حل پیش کرنے میں بھرپور جوش و خروش دکھایا ۔
آسیان پر مرتکز اس مقابلے میں ، ایسے ایونٹس مرتب کیے گئے جن میں آسیان مصنوعات کی درآمدات کو وسعت دینے، ای کامرس ٹیلنٹ کی ترقی ،آسیان ممالک کے ساتھ صنعتی تعلیمی تعاون کو مضبوط بنانے اور آسیان مارکیٹ کو ہدف نگاہ بناتے ہوئے ابھرتی ہوئی انٹر پرائزز کے ساتھ تعاون کو ترجیح دی گئی ۔
اس مقابلے میں "اے آئی خود مختاری " کو بھی اجاگر کیا گیا ، جس کا مقصد مصنوعات کے انتخاب اور قیمت کے تعین، درست مارکیٹنگ، انٹیلی جنٹ کسٹمر سروس ، سمارٹ لاجسٹکس اور تکمیل و نقصان کے انتظام جیسے شعبوں میں اے آئی کے استعمال کو دریافت کرنا اور اسے فروغ دینا شامل ہے۔ مزید برآں، یہ مقابلہ ایونٹ کی وسائل اور پراجیکٹ کے نفاذ کی سروسز کو استعمال کر کے "مقابلے کے ذریعے ، سرمایہ کاری کو فروغ دینےاور سرمایہ کاری کے ذریعے پیداوار کو فروغ دینے کے عملی نتائج کے حصول میں "ڈیجیٹل کراس بارڈر ای کامرس" کو فروغ دیتا ہے اور اس طرح ڈیجیٹل کراس بارڈر ای کامرس کی ترقی کے لیے ایک مضبوط ماحول تشکیل دیتا ہے۔