14 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)شاہراہِ ریشم پر "گوئٹز ثقافت" کا نمائندہ ہونے کے ناطے، سنکیانگ کے شہر کھو چھہ نے ، "گلیاروں میں موجود ورثے و روایات " منصوبے کے ذریعے پرانے شہر کو دوبارہ زندہ کیا ہے، جو ایک کثیر الثقافتی "اوپن میوزیم "بن گیا ہے اور دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو گوئٹز ثقافت کو محسوس کرنے اور قدیم شہر میں آتشبازی کے دلکش مناظر کو دیکھنے کا یادگار موقع فراہم کرتا ہے۔
اس سال جنوری سے جولائی تک، کھو چھہ شہر نے کل 7.1421 ملین ملکی سیاحوں کی میزبانی کی، جو کہ 47.97 فیصد کا اضافہ ہے؛ ملکی سیاحوں نے 3.846 بلین یوان خرچ کیے، جو کہ سال بہ سال 50.63 فیصد کا اضافہ ہے۔
کھو چھہ کی ایک گلی میں سیاح خاتون تصویر کھنچوا رہی ہیں۔ ( لی شن یانگ / پیپلز ڈیلی آن لائن )
قدیم کھو چھہ کےگلی کوچوں میں مقامی لوگ سیاحوں کے ساتھ رقصاں ہوتے ہیں تو ماحول میں گر جوشی بڑھ جاتی ہے۔ (پیپلز ڈیلی ، وانگ یوران)
قدیم کھو چھہ کی گلیاں ، سیاحوں کی بھیڑ سے پر رونق ہیں ۔ ( تانگ سونگ، پیپلز ڈیلی آن لائن )
قدیم کھو چھہ کی گلیوں میں سیاح ، مقامی رقص سے محظوظ ہو رہے ہیں۔ ( تانگ سونگ ، پیپلز ڈیلی )
سنکیانگ میں گوئٹزو ثقافت کے مخصوص روایتی رقص کے ماہر ، سماوار ڈانس پروگرام کے دوران خانہ بندوش انداز کے رقص کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ (تانگ سونگ ، پیپلز ڈیلی آن لائن)
کھوچھہ کے مرکز میں رستان سٹریٹ پر لوگ سٹیج پرفارمنس میں شریک ہیں۔ (لی شن یانگ۔ پیپلز ڈیلی آن لائن)
اس قدیم شہر کھوچھہ کے گلی کوچوں میں رہنے والے مقامی لوگ ،سیاحوں کو گوئٹزو ثقافت کے رنگ روپ سے روشناس کرواتے ہیں۔ (تانگ سونگ، پیپلز ڈیلی آن لائن )
قدیم شہر کھوچھہ کے گلی کوچوں میں گوئٹزو ثقافت کے رنگ نظر آتے ہیں۔ (لی شن یانگ، پیپلز ڈیلی آن لائن )
کھوچھہ کے قدیم گلی کوچوں میں سیاح ،ایک نیا اور منفرد تجربہ حاصل کرتے ہیں ۔ (لی شن یانگ، پیپلز ڈیلی آن لائن )