14 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 13 اگست کو بیجنگ میں ، پاکستانی سفارت خانے نے چائنا -افریقا اکنامک اینڈ ٹریڈ پروموشن کونسل کے ایشیا – افریقا ٹریڈ پروموشن آفس کے تعاون سے پاکستانی آموں کا خصوصی میلہ منعقد کیا، جس کا مقصد اعلیٰ درجے کے پاکستانی آم اور اس سے بنی مصنوعات کو متعارف کروانا تھا۔
تقریب میں پاکستانی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا، چائنا انٹرنیشنل کلچرل ایکسچینج سینٹر کے چیئرمین لونگ یو شیانگ، دونگ عہ عہ جیاؤ کے نائب صدر لیو گوانگ یوآن اور چائنا فروٹ مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے نائب صدر چانگ چنگ فنگ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں سفارت کار، کاروباری برادری کے ارکان ، علمی دنیا سے متعلقہ افراد اور ذرائع ابلاغ کے نمائندے بھی شامل تھے۔