دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی فوج کے ہاتھوں جبری جنسی غلام بننے والی " کمفرٹ ویمن" کی یاد میں چودہ اگست کو عالمی دن منایا جاتا ہے۔اس حوالے سے جنوبی کوریا کےمتعدد علاقوں میں مختلف سرگرمیاں منعقد ہوئیں ۔
یاد رہے کہ چودہ اگست انیس سو اکانوے کو ایک خاتون نے اپنی ذاتی گواہی دے کر جاپانی فوج کی جانب سے خواتین کو "کمفرٹ ویمن " کے نام پر جبری خدمات پر مجبور کرنے کے تاریک باب کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا تھا۔اس کے بعد دو سو چالیس متاثرین نےجنوبی کوریا کی حکومت سے "کمفرٹ ویمن" کی فہرست میں اپنا نام درج کروایا ہے،اب ان میں سے صرف چھ زندہ رہیں۔
حالیہ برسوں میں جاپانی حکومت کے رویے نے تنازع کو ہوا دی ہے جہاں ایک طرف متاثرین کو معاوضے دینے سے انکار کیا جا رہا ہے، وہیں تاریخی نصابی کتب سے "کمفرٹ ویمن " سے متعلق تمام حوالے حذف کر دیے گئے ہیں۔اس حوالے سے جاپان کے صاحبِ بصیرت افراد کا کہنا ہے کہ جاپانی حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی جنگی جرائم کا اعتراف کرے اور "کمفرٹ ویمن " سمیت تمام تاریخی مسائل کے انصاف پسندانہ حل کی راہ ہموار کرے۔