چودہ اگست کو دنیا کے پہلے " ورلڈ ہیومنائڈ روبوٹ گیمز " 2025کا بیجنگ میں باضابطہ طور پر آغاز ہوا۔ 16 ممالک سے 280 ٹیمیں بیجنگ میں پندرہ سے سترہ اگست تک جاری رہنے والے 487 مقابلوں میں شریک ہو رہی ہیں، جس سے انسان نما روبوٹ کی ذہین فیصلہ سازی ، کھیلوں میں تعاون وغیرہ جیسے شعبہ جات میں جدید کامیابیاں دکھائی جائیں گی۔
بیجنگ حکومت، چائنا میڈیا گروپ ، ورلڈ روبوٹکس کوآپریشن آرگنائزیشن اور ایشیا پیسیفک روبوٹ کپ انٹرنیشنل کونسل کے اشتراک سے ان گیمز کا انعقاد کیا گیا ہے۔