مقامی وقت کے مطابق 16 اگست کو پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )کے اعداد و شمار کے مطابق، 16 اگست کی صبح تک، پاکستان بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کی موجودہ صورتحال کو ملا کر جون سے اب تک 541 افراد ہلاک اور 700 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ شدید بارشوں اور سیلاب سے صوبہ خیبرپختون خواہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں سے اب تک 285 اموات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔