15 اگست 2025۔ ہائی نان میں وین چھانگ سپیس کرافٹ لانچ سائیٹ سے کامیابی کے ساتھ لانگ مارچ-10 کیریئرراکٹ کا پہلا "سٹیٹک فائر ٹیسٹ " کیا گیا ۔ (شنہوا/چانگ بن)
19 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 15 اگست کو، ہائی نان کے وین چھانگ سپیس کرافٹ لانچ سائیٹ سے چین کے لانگ مارچ-10 کیریئر راکٹ نے کامیابی کے ساتھ پہلا" سٹیٹک فائر ٹیسٹ" پایہِ تکمیل تک پہنچایا۔
چائنا مینڈ سپیس ایجنسی کے مطابق ،یہ کامیابی چین کے چاند پر تحقیق کے پروگرام میں ایک اہم سنگ میل ہے۔اس جانچ کے دوران تھرسٹ اسکیل تقریباً 1,000 ٹن تک پہنچ گیا، جس سے یہ چین میں آج تک کیا جانے والا سب سے بڑا ٹیسٹ بن گیاہے۔ سٹیٹک فائر ٹیسٹ میں راکٹ کے پہلے مرحلے میں، کام کی عمومی اور انتہائی صورتِ حال میں سات انجنوں کے بیک وقت کام کرنے کی صلاحیت کا معائنہ کیا گیا اور مکمل ٹیسٹ ڈیٹا حاصل کیا گیا۔
لانگ مارچ-10 راکٹ ایک تین مراحل پر مشتمل راکٹ ہے جس میں دو بوسٹر زہیں۔ اس کا قطر 5 میٹر اور زیادہ سے زیادہ اونچائی 92.5 میٹر ہے۔ یہ چین کے انسان بردار خلائی جہاز اور لونر لینڈر کی لانچ کے مشنز سرانجام دے گا اور سپیس سٹیشن ایپلی کیشن اور ترقی کے مرحلے میں خدمات فراہم کرےگا۔چائنا مینڈ سپیس ایجنسی کے مطابق ، سٹیٹک فائر ٹیسٹ کی کامیابی نے چاند پر تحقیق کے انسان بردار مشن کے لیے ایک اہم تکنیکی بنیاد فراہم کی ہے۔چین ،اب چاند پر اترنے کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے،اور 2030 سے پہلے خلا بازوں کو چاند پر اتارنے کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔