19 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کے شمال مغرب میں ،سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی بارکول کاؤنٹی سے 2260 کلومیٹر دور، جنوب مغربی چین کی میونسپلٹی چھونگ چنگ تک بجلی پہنچانے میں صرف سات ملی سیکنڈ لگتے ہیں۔ بارکول کنورٹر سٹیشن ہامی-چھونگ چنگ ±800 کلو وولٹ الٹرا ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ (UHV DC) پاور ٹرانسمیشن پراجیکٹ کا سینڈنگ -اینڈسٹیشن ہے، جس نے رواں سال 10 جون کو کام شروع کیا۔ 10 اگست تک، اس پراجیکٹ کے ذریعے چھونگ چنگ کو کل 4.7 بلین کلو واٹ آور (kWh) بجلی فراہم کی گئی جو نئی توانائی کے منصوبے کی کل سپورٹنگ پاور سپلائی کا 71.8 فیصد ہے۔ یہ منصوبہ چھونگ چنگ کو سالانہ ، 36 ارب کلو واٹ آوربجلی منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو چھونگ چنگ کی بجلی کی مجموعی کھپت کے 20 فیصد سے زیادہ ہے۔ منتقل کی جانے والی بجلی سےشہر کی کوئلے کی کھپت میں 12 ملین ٹن کی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 32 ملین ٹن کی کمی آتی ہے۔