6اکتوبر (پیپلز ڈیلی آن لائن)ہیلو! میں کھوکھوہوں، ایک زبردست فوڈی! آج ہم روایتی کھانوں کے ساتھ وسط خزاں کا تہوار منانے جا رہے ہیں۔ محبت اور ملن کے اس خاص موقعے پر لذیذ کھانے دریافت کرنے کے اس ایڈونچر میں آپ بھی میرے ساتھ شامل ہوں!
چینی قمری کیلنڈر کے مطابق، آٹھواں مہینہ خزاں کے وسط میں آتا ہے۔ اسی لیے اسے اردو میں "وسط خزاں" اور انگریزی میں " مڈ آٹم" کہا جاتا ہے۔ آٹھویں قمری مہینے کا 15واں دن ،خزاں کےعین وسط میں ہوتا ہے، اسی لیے اسے مڈ آٹم فیسٹیول کہا جاتا ہے۔
جدائی کے بعد دوبارہ ملنا یعنی "ری یونین" ہمیشہ سے اس تہوار کا مرکزی موضوع رہی ہے۔ قدیم زمانے سے، پورا چاند چینی لوگوں کے لیے ملن کی علامت رہا ہے۔ قدیم چینی لوگوں کے مطابق چاند ہر قمری مہینے کے وسط میں اپنی مکمل شکل میں آتا ہے اور خزاں کے وسط میں سب سے زیادہ چمکتا ہے اسی لیے مڈ آٹم فیسٹیول کو ملن کا تہوار بھی کہا جاتا ہے۔
چاند کی عبادت کی روایت جو شاہی دور (1046-256 قبل مسیح) سے شروع ہوئی ، وقت کے ساتھ ساتھ قصہ گو اور شعرا نے دلکش کہانیاں اور افسانے بنائے، جیسے "چانگ عہ کا چاند کی طرف اڑنا" اور "جیڈخرگوش کا دوا پیسنا۔" سو ہر چاند کی چاندنی میں کھایا جانے والے ہر مون کیک میں شاعری کی مٹھاس ہوتی ہے۔
ہر وسط خزاں تہوار کے دسترخوان کے مرکز میں مون کیک ہوتا ہے ۔ چین میں مون کیک کی بے شمار اقسام ہیں، جو علاقے، ذائقے، بھرائی یہاں تک بیرونی پرت کے لحاظ سے تقسیم کی گئی ہیں۔ ہر وسط خزاں تہوار پر ، شمالی اور جنوبی چین میں زوروشور سے ایک بحث شروع ہوتی ہے کہ کیا مون کیک میٹھے ہونے چاہئیں یا نمکین؟ چین نے 2008 میں وسط خزاں کے جشن کو ایک سرکاری عوامی تعطیل مقرر کیا۔ لیکن چاند کی پرستش کی روایات چین کی سرحدوں سے بہت آگے پھیل چکی ہیں۔
تہوار کی رات ، چاہے آپ روایتی پانچ مغز بھرے مون کیک کا لطف اٹھا رہے ہوں یا نمکین گوشت اور انڈے کی زردی والے مون کیک کا، مشترک بات یہ ہے کہ ہم سب ایک ہی روشن چاند کی طرف دیکھتے ہیں اور گھر میں محبت کی ایک جیسی گرمی محسوس کرتے ہیں ۔
مکمل چاند دیکھنے کے لمحات اور دلوں کو گرما دینے والے خاندانی تقریبات سے بھرپوروسط خزاں کے اس تہوار سے اجازت دیں ۔ اب آپ سے اگلے سال کے شاندار تہوار میں ملیں گے



