• صفحہ اول>>دنیا

    مذاکرات کے دوسرے روز  حماس اور اسرائیل کی  توجہ   اسرائیلی فوج کے انخلا ء اور قید یوں  کی رہائی پررہی

    (CRI)2025-10-09

    مقامی وقت کے مطابق 7 اکتوبر کی شام کو فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے ذرائع نے بتایا ہے کیا کہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دن، دونوں فریقوں نے ایک ثالث کی شرکت کے ساتھ، اسرائیلی انخلاء کے راستے اور اسرائیلی زیر حراست افراد کی رہائی جیسے مسائل پر توجہ مرکوزرکھی۔

    ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران حماس کے وفد نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی باقی ماندہ قیدیوں کی رہائی اسرائیلی افواج کے حتمی اور مکمل انخلاء کے ساتھ ہی ہونی چاہیے۔ حماس کے وفد نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی پٹی میں حتمی جنگ بندی اور اسرائیلی افواج کے مکمل انخلاء کے لیے بین الاقوامی ضمانتوں کی ضرورت ہے۔

    8 اکتوبر کو، حماس اور اسرائیل نے مذاکرات میں طے شدہ رہا کیے جانے والی قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ۔ دونوں فریقوں اور ثالثوں کی شمولیت کے ساتھ، بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں۔

    غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات کا حالیہ نیا دور 6 اکتوبر کو شمالی مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں شروع ہوا تھا۔

    ویڈیوز

    زبان