• صفحہ اول>>چین کے رنگ

    چین کا ،دیہی علاقوں میں 7,000 ریٹائرڈ اساتذہ کی بھرتی کا منصوبہ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-10-09

    9 ستمبر 2025 ۔چین کے صوبے حونان کی ٰحوایوآن کاؤنٹی کے مولاو ی یویی پرائمری اسکول میں رین دابنگ ،طلبہ کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ (شنہوا/یانگ وین بن)

    9 ستمبر 2025 ۔چین کے صوبے حونان کی ٰحوایوآن کاؤنٹی کے مولاو ی یویی پرائمری اسکول میں رین دابنگ ،طلبہ کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ (شنہوا/یانگ وین بن)

    9اکتوبر (پیپلز ڈیلی آن لائن)وزارت تعلیم اور وزارت خزانہ کے جاری کردہ مشترکہ بیان کے مطابق ، چینی حکومت ،رواں سال دیہی علاقوں میں لازمی تعلیم کے سکولز میں 7,000 ریٹائرڈ اساتذہ بھرتی کرے گی۔

    یہ بھرتی مہم 2018 میں شروع کیے گئے اس ایکشن پلین کے تحت ہے جس کا مقصد دیہی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہے ۔اس کے لیے دیہی علاقوں میں تعلیمی فرائض کی ادائیگی کے لیے ریٹائرڈ اساتذہ کو بھرتی کیا جائے گا جس میں بنیادی طور پر ریٹائرڈ پرنسپلز، ٹیچنگ ریسرچ سٹاف اور 65 برس کی عمر تک کے تجربہ کار اساتذہ شامل ہیں۔

    منصوبے کے تحت یہ اساتذہ کاؤنٹی، ٹاؤن اور گاؤں کے ان سکولز میں فرائض سر انجام دیں گے جو غربت سے نکالے گئے علاقوں میں ہیں یا پھر کم ترقی یافتہ قومیتی کاؤنٹیز، سرحدی علاقوں نیز دیگر ایسے علاقوں ہیں جہاں تعلیمی وسائل کی کمی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان