• صفحہ اول>>دنیا

    غزہ جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ طے پا گیا

    (CRI)2025-10-10

    مقامی وقت کے مطابق 9 تاریخ کو، متعدد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ طے پانے پر خوشی کا اظہار کیا اور معاہدے کے مکمل نفاذ اور جلد از جلد جنگ کے خاتمے اور غزہ پٹی میں انسانی بحران کے حل کی اپیل کی ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے 9 تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اقوام متحدہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی مکمل حمایت کرے گی، اور اس نے شراکت داروں کے ساتھ مل کر غزہ پٹی میں انسانی امداد میں اضافے کے لیے تیاری کر لی ہے۔ گوتریس نے زور دیا کہ جنگ بندی کو حقیقی پیشرفت تک پہنچانے کے لیے محض فائر بندی کافی نہیں ہے ۔ اقوام متحدہ کو محفوظ اور مسلسل انسانی رسائی درکار ہے جبکہ رکن ممالک کو مناسب فنڈز مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔

    عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے معاہدے کے نفاذ کا خیرمقدم کیا۔ ایک بیان میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ ثالث فریق کی کوششیں کامیاب ہوں گی اور تمام معاہدوں کو مکمل اور نافذ کیا جائے گا، خواہ وہ قیدیوں کے تبادلے کا معاملہ ہو یا اسرائیلی فوجی دستوں کی واپسی۔ انہوں نے کہا کہ ثالث فریق کو معاہدے کے مستقل اور مؤثر ہونے کو یقینی بنانے کے لیے مستقل کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔

    ویڈیوز

    زبان