چین کی وزارت تجارت نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس نے 14 غیر ملکی ادارے، جن میں ڈیڈرون بائی ایکسن اور ٹیک انسائٹس انکارپوریٹڈ اور اس کی شاخیں شامل ہیں، کو ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔
وزارت تجارت کے مطابق، ان غیر ملکی اداروں کو چین سے متعلق درآمدات اور برآمدات کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روکا گیا ہے اور انہیں چین میں نئی سرمایہ کاری کرنے کی اجازت نہیں ہے۔چین میں موجود تنظیموں اور افراد کو ان اداروں کے ساتھ لین دین، تعاون اور دیگر سرگرمیوں ، خاص طور پر انہیں ڈیٹا کی ترسیل اور حساس معلومات کی فراہمی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔



