فلپائن آتش فشاں اور زلزلہ پیما ادارے کے مطابق 10 اکتوبر کو صبح 9 بجکر 43 منٹ پر جنوبی فلپائن کے جزیرے مِنڈاناؤ کے مشرقی ساحل پر 7.6 شدت کا زلزلہ آیا، جس کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی۔ لیکن کچھ دیر بعد ہی اسی ادارے نے زلزلے کی شدت کو گھٹا کر7.4 اور گہرائی کو 23 کلومیٹر کر دیا۔
فلپائن آتش فشاں اور زلزلہ پیما ادارے نے سونامی کا انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلزلے کے اثرات کے باعث عام سمندری لہر وں کے مقابلے میں ایک میٹر بلند لہریں پیدا ہونے کا امکان ہے۔



