11اکتوبر (پیپلز ڈیلی آن لائن) وانگ ہاؤجہ انسان بردار خلائی مشن پر جانے والی تیسری چینی خاتون ہیں، اس مشن پر جانے کے لیے ان کی کڑی تربیتی مشق ہوئی جس میں ، درجہ حرارت کی انتہائی تبدیلیوں کے ساتھ صحرا میں بقا کی مشقیں، بند جگہ پر ذہنی موافقت کی جانچ اور سمندری مشقیں جن میں سمندری چھینٹے تیز چاقو کی طرح کانوں کو کاٹتے محسوس ہوتے تھے۔ان تمام آزمائشوں کے باوجود وانگ کا کہنا ہے کہ جو جذبہ انہیں آگے بڑھاتا ہے وہ چین کے سائنسی اہداف میں مزید شراکت کی خواہش اور دنیا کے سامنے خواتین کے عزم و حوصلے کی روشن مثال پیش کرنا ہے۔
وانگ نے ایک دہائی قبل ایرو اسپیس انڈسٹری میں شمولیت اختیار کی، راکٹ انجن کی تحقیق پر کام کرنے کے بعد وہ رضاکارانہ طور پر چینی خلا بازوں کے تیسرے گروپ میں واحد خاتون کے طور پر منتخب ہوئیں۔
وہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تقریباً 40 ملین خواتین کارکنان کے لیے پیشرو ہیں، وہ خواتین جن کے قدموں کے نشان خلا، ہائی اسپیڈ ریل اور تجارتی طیارے سے لے کر بایومیڈیسن اور مصنوعی ذہانت کی صنعتوں تک تمام بڑے قومی منصوبوں اور جدید ترین شعبوں میں ثبت ہیں اور جو چین کی کل سائنس و ٹیکنالوجی ورک فورس کا تقریباً نصف حصہ ہیں۔
لیانگ جیانینگ
لیانگ جیان ینگ، ریلوے ٹرانزٹ سامان کے لیے دنیا کے سب سے بڑے سپلائر ،سی آر آر سی کی چیف سائنٹسٹ ہیں اور چائنا ریلوے کی کامیابیوں کے پیچھے ایک بھرپور قوت رہی ہیں۔ان کی قیادت میں، ہائی اسپیڈ ٹرینز کی کئی جنریشنز تیار کی گئی ہیں، جن میں 600 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کا ہائی اسپیڈ معلق مقناطیسی نظام ، CRH380A جس کی ٹیسٹ سپیڈ 486.1 کلومیٹر فی گھنٹہ ہےاور 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی کمرشل آپریشنل سپیڈ والی فوشنگ ٹرین شامل ہیں۔لیانگ کا کہنا ہے کہ ،ایک پیچیدہ جغرافیائی ساخت والے وسیع و عریض ملک میں جہاں مسافروں کی تعداد تو بہت زیادہ ہے لیکن حکومت کی مضبوط حمایت بھی ہمارے ساتھ ہے، ہمارے پاس کوئی وجہ نہیں ہے کہ ہم دنیا میں بہترین بننے کی کوشش نہ کریں ۔
وانگ شیاؤون
لوریل-یونیسکو فار ویمن ان سائنس انٹرنیشنل ایوارڈز 2025میں پانچ عالمی ایوارڈ یافتگان میں سے ایک کرپٹوگرافی کے میدان میں، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کی رکن اورچھنگہوا یونیورسٹی کی پروفیسر وانگ شیاویون تھیں۔ کرپٹوگرافک سسٹمز کی بنیاد ،ہیش فنکشنز پر اپنی توجہ مرکوز رکھتے ہوئے وانگ نے 2004 اور 2005 میں دو بڑے بین الاقوامی ہیش الگوردھمز MD5 اور SHA-1 کو توڑ کر عالمی سطح پر سنسنی خیز کامیابی حاصل کی ۔یونیسکو کے مطابق وانگ اس ایوارڈ کی حقدار اس لیے قرار پائیں کیونکہ ان کی انقلابی تحقیق نے بے شمار خواتین کو ریاضی اور سائبر سکیورٹی کو پیشے کے طور پر اختیار کرنے کی ترغیب دی ہے۔
وانگ نے انہی اعزازات پر اکتفا نہیں کیا بلکہ پوسٹ کوانٹم کرپٹوگرافی کے نئے میدان کی طرف اپنی ٹیم کی رہنمائی کی ہے تاکہ مستقبل کے لیے مضبوط ڈیجیٹل سکیورٹی ڈیفینس تشکیل دیا جاسکے ۔
طب و صحت کے شعبے میں، پیکنگ یونین میڈیکل کالج ہاسپٹل میں ریومیٹولوجی اور امیونولوجی کی ڈپٹی ڈائریکٹر جانگ وین ، ایک دہائی سے IgG4 سے متعلق ایک نایاب بیماری پر تحقیق کر رہی ہیں۔انہوں نے اس بیماری کے لیے چین کی پہلی ماہر مشاورت اور رہنما تشخیصی اصول تشکیل دیئے ۔ وہ پہلی انٹرنیشل ٹریٹمنٹ گائیڈ میں واحد چینی نمائندہ تھیں، جنہوں نے چین کے کلینیکل تجربے کو عالمی سمجھ بوجھ میں ضم کیا۔