• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    شی زانگ میں روایتی تبتی ملبوسات کو ایک نئی زندگی دینے والے نوجوان ڈیزائنر کی کہانی

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-10-13
    شی زانگ میں روایتی تبتی ملبوسات کو ایک نئی زندگی دینے والے نوجوان ڈیزائنر کی کہانی
    تبت کے ایک نوجوان ڈیزائنر نے روایتی اور جدیدیت کا امتزاج کرتے ہوئے ملبوسات میں نئی جان ڈال دی ہے 11 ستمبر 2025۔ چین کے خود اختیار علاقے شی زانگ کے شہر لہاسا میں رہائش پذیر پادرک ٹندار، اپنے گھر کے ایک خوبصورت حصے میں بیٹھا تاروں والا ایک روایتی تبتی ساز "جانیان "، بجا رہا ہے۔ پادرک ٹندار بچپن سے ہی اوپیرا اور تھانکا پینٹنگز جیسے روایتی تبتی فنون سے متاثر تھے۔ میورلز اور تھانکا کے رنگوں سے تحریک لیتے ہوئے، وہ کلاسیکی دلکشی اور جدید طرز کے امتزاج سے ایسے ملبوسات تیار کرتے ہیں جوروایتی تبتی جمالیات میں نئی جان ڈال دیتے ہیں ۔ان کے ڈیزائن نہ صرف شی زانگ میں تہواروں کی تقریبات میں نظر آتے ہیں بلکہ بین الاقوامی ثقافتی سٹیج پر بھی پیش کیے جا چکے ہیں۔ (شنہوا/تین زن نئیدا)
    9 ستمبر 2025 ۔چین کے خود اختیار علاقے شی زانگ کے شہر لہاسا میں پادرک ٹندار،(دائیں جانب) تبتی لباس پہنے ایک ماڈل کے لباس پر اس لباس کے مخصوص آرائشی لوازمات ٹانک رہا ہے۔(شنہوا/ جگمئے دورجہ)
    11 ستمبر 2025۔ چین کے خود اختیار علاقے شی زانگ کے شہر لہاسا میں رہائش پذیر پادرک ٹندار، اپنے گھر میں ، روایتی تبتی ملبوسات کی سلائی کا کام کر رہا ہے۔ (شنہوا/تین زن نئیدا)
    9 ستمبر 2025۔ چین کے خود اختیار علاقے شی زانگ کے شہر لہاسا میں پادرک ٹندار، روایتی تبتی لباس میں تصاویر کھنچوانے کے لیے کیمرے کے سامنے کھڑے ہیں۔ (شنہوا/تین زن نئیدا)
    11 ستمبر 2025۔ چین کے خود اختیار علاقے شی زانگ کے شہر لہاسا میں پادرک ٹندار،روایتی تبتی ملبوسات پر ٹانکے جانے والے آرائشی لوازمات کو ترتیب دے رہے ہیں۔(شنہوا/تین زن نئیدا)
    9 ستمبر 2025 ۔چین کے خود اختیار علاقے شی زانگ کے شہر لہاسا میں پادرک ٹندار،(بائیں جانب) تبتی لباس کے لیے مخصوص کپڑے کے بارے میں ایک ماڈل سے بات چیت کر رہے ہیں ۔(شنہوا/ تین زن نئیدا)
    9 ستمبر 2025 ۔چین کے خود اختیار علاقے شی زانگ کے شہر لہاسا میں پادرک ٹندار،(دائیں جانب) تبتی لباس پہنے ایک ماڈل کے لباس پر مخصوص آرائشی لوازمات ٹانک رہا ہے۔ (شنہوا/ جانگ شیاویو)
    9 ستمبر 2025 ۔چین کے خود اختیار علاقے شی زانگ کے شہر لہاسا میں پادرک ٹندار،(دائیں جانب) اپنا تیار کردہ تبتی لباس پہن رہا ہے ۔(شنہوا/ جگمئے دورجہ)
    9 ستمبر 2025 ۔چین کے خود اختیار علاقے شی زانگ کے شہر لہاسا میں پادرک ٹندار کے تیار کردہ مخصوص تبتی ملبوسات زیب تن کیے ماڈلز کے ساتھ پادرک (بائیں جانب سے پہلا) کا گروپ فوٹو (شنہوا/ جانگ شیاویو)
    11 ستمبر 2025۔ چین کے خود اختیار علاقے شی زانگ کے شہر لہاسا میں رہائش پذیر پادرک ٹندار، اپنے گھرمیں ، روایتی تبتی ملبوسات ڈیزائن کر رہا ہے۔ (شنہوا/تین زن نئیدا)

    ویڈیوز

    زبان