• صفحہ اول>>کاروبار

    چین کی ایکسپریس ڈیلیوری سروسز میں بہتری سے خدمات کے حجم میں اضافہ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-10-16

    16اکتوبر (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کے سٹیٹ پوسٹ بیورو کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 11 اکتوبر 2025 تک، چین کی سالانہ ایکسپریس ڈیلیوری کی تعداد 150 ارب پارسل سالانہ سے تجاوز کر کے 2024 کی نسبت 37 دن پہلے ہی سنگ میل عبور کر گئی ہے۔

    چھوٹے پیکجز شہروں، صنعتوں نیز آن لائن اور آف لائن مارکیٹس کو جوڑتے ہیں اور ان کی متحرک اور تیز رفتار معیشت کے عکاس ہے اور ان کی ترسیل کا پیمانہ ،چین کی مقامی مارکیٹ کی بھرپور صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے۔

    20 اگست 2025۔ صوبہ آنہوئی کے شہر حہ فئے میں ڈرون کے ذریعے پارسل کی ترسیل کی جا رہی ہے (شنھوا/حوانگ بوہان)

    20 اگست 2025۔ صوبہ آنہوئی کے شہر حہ فئے میں ڈرون کے ذریعے پارسل کی ترسیل کی جا رہی ہے (شنھوا/حوانگ بوہان)

    حال ہی میں، قربان مہمت، سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے واقع با ین گولن منگولیا خود اختیار علاقے کے رہائشی قبان مہمت نے آن لائن آرڈر کیے گئے چاول، آٹے اور کھانا پکانے کے تیل کا پارسل موصول کیا۔ "ٹرانسپورٹیشن- سورٹنگ -ڈیلیوری" کے عمل میں وسائل کو یکجا کرنے والے اجتماعی شپنگ ماڈل کی بدولت، سنکیانگ کے لیے پارسلز کی مفت ترسیل اب حقیقت بن چکی ہے۔ آج، ای کامرس پلیٹ فارم JD.com پر دستیاب مصنوعات کا 80 فیصد سے زیادہ حصہ اس خطے میں مفت ڈیلیوری کے لیے دستیاب ہے جب کہ رواں سال سنکیانگ سے آنے والے آرڈرز کی تعداد بھی پچھلے سال کے مقابلے میں دوگنا سے زیادہ رہی ہے۔

    اس سال کی پہلی ششماہی میں، چین کے وسطی اور مغربی علاقوں میں ایکسپریس ڈیلیوری کی آمدن اور پارسلز کی تعدادمیں بالترتیب 13.6 فیصد اور 25.5 فیصد کا اضافہ ہوا، جو قومی اوسط سے بہت زیادہ ہے۔ دور دراز علاقے جو کبھی ایک کمزور کڑی تھے آج وہاں لاجسٹک خدمات ایک نئے ترقیاتی محرک کے طور پر ابھر رہی ہیں۔

    پارسلز کی نقل و حرکت نئی معیاری پیداواری قوتوں کی مضبوط رفتار کی عکاسی کرتی ہے۔ جون سے، چین کے کورئیر جائنٹ ZTO ایکسپریس کی نان چھانگ شاخ نے نیو انرجی کی بغیر ڈرائیور کے چلنے والی 20 ڈیلیوری گاڑیاں متعارف کروائی ہیں، جو 30 کمیونٹیز میں سروسز فراہم کر رہی ہیں ۔ آؤٹ لیٹ کے سربراہ لی فینگ کا کہنا ہے کہ اس سروس کے آغاز کے بعد سے آؤٹ لیٹ کی یومیہ ترسیل کا اوسط حجم سال بہ سال 20 فیصد سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔ اب تک، ملک بھر میں ZTO ایکسپریس کے 250 سے زیادہ آؤٹ لیٹس نے 1,000 سے زیادہ بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑیوں کا استعمال کیا ہے، جنہوں نے مجموعی طور پر 10 ملین کلومیٹر سے زیادہ سفر کیا ہے۔

    سٹیٹ پوسٹ بیورو کے ایک اہلکار کے مطابق ،وسیع مقامی اور عالمی نیٹ ورکس کے ساتھ چین کی پوسٹل اور ایکسپریس ترسیل کی صنعت نے پیداوار، تقسیم، گردش اور کھپت کو مؤثر انداز سے باہم منسلک کر دیا ہے، جو قومی معیشت کی ہموار گردش کے لیے مضبوط حمایت فراہم کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں یہ صنعت ، سائنسی و تکنیکی جدت کے ذریعے نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی کو تیز کرے گی نیز اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور ایک متحدہ قومی مارکیٹ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گی۔

    ویڈیوز

    زبان