17اکتوبر (پیپلز ڈیلی آن لائن)چرمی کندہ کاری کا فن چین میں ایک روایتی لوک ہنر ہے۔ فنکار ،مخصوص اوزار وں کے ذریعے چمڑے پر نقش و نگار تراشتے ہیں، جسے بعد میں رنگا جاتا ہے اور پالش کیا جاتا ہے۔ قدرتی چمڑے کو ایک کینوس کے طور پر استعمال کرتے ہوئے، یہ فنکار قدرتی مناظر، معروف شخصیات اور ٹوٹمز کو متحرک اور گہرے احساسات والے نقوش میں تبدیل کر دیتے ہیں جو زندگی اور وسعت کا احساس دلاتے ہیں۔