17اکتوبر (پیپلز ڈیلی آن لائن)پھنگ یانگ حوانگ تھانگ کی زرد چائے ،مشرقی چین کے صوبے جہ جیانگ کی ایک قیمتی چائے ہے۔ اس کے پتوں کی ساخت بے حد نفیس ہوتی ہے اور ان کا رنگ چمکدار، خوبانی جیسا ہوتا ہے جب کہ ذائقہ میٹھا اور تازگی بخش ہوتا ہے۔ اس چائے کو اس کے "تین پیلے" عناصر کے لیے سراہا جاتا ہے: خشک پیلے پتے، خوبانی کے رنگ کی چائے اور پانی میں ابالے گئے نرم پیلے پتے۔ چائے کی تمام اقسام میں یہ چائے ایک دانا صوفی کی طرح ہے ، جوسکون فراہم کرتی ہے اور واقعی اس قابل ہے کہ اس کے ذائقے سے لطف اندوز ہوا جائے۔