• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    چین کی 2.2 بلین ڈالر کی ہٹ فلم'نہ جہ 2 "پاکستان میں ریلیز کے لیے تیار

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-10-29
    چین کی 2.2 بلین ڈالر کی ہٹ فلم'نہ جہ 2

    29اکتوبر (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین اور پاکستان کے درمیان ،ثقافت اور سنیما کے تبادلے میں ایک شاندارسنگ میل طے کیا گیا ہے۔ HKC انٹرٹینمنٹ اور مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے ، 31 اکتوبر کو پاکستان میں چین کی سپر ہٹ اینی میٹڈ فلم "نہ جہ 2' ریلیز کی جا رہی ہے۔نہ جہ 2 ، حالیہ برسوں میں پاکستان میں درآمد اور تقسیم ہونے والی پہلی چینی فلم ہے، جس سے سرحد پار سنیما کی شراکت داری کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

    چینی فلم "نہ جہ 2' کئی ریکارڈز بنا چکی ہے ، یہ دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اینیمیٹڈ فلم ہے، عالمی سطح پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی پانچویں فلم اور چین کی آج تک سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ہے، جس کا عالمی بزنس 2.2 بلین امریکی ڈالر ہے۔

    پاکستان میں قومی سطح پر ریلیز ہونے والی اس فلم سے ،مقامی ناظرین کو ایک شاندار بصری شاہکار ،بڑی سکرین پر دیکھنے کا موقع مل رہا ہے ۔ہر عمر اور طبقے کے ناظرین کی سہولت کے لیے، یہ فلم دو ورژنز میں دستیاب ہے ایک ، اوریجنل چائینیز ورژن انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ اور دوسرا خاص طور پر پاکستان کے لیے تیار کردہ اردو ڈبنگ ورژن۔ HKC انٹرٹینمنٹ اور مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ اس شاہکار کو پاکستانی عوام کے سامنے پیش کرنے کے حوالے سے بے حد پرجوش ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان